تاریخ شائع کریں2025 12 January گھنٹہ 15:48
خبر کا کوڈ : 664021

پاکستان: کوئلہ کی کان بیٹھنے سے متعدد کان کن جاں بحق

واقعہ کوئٹہ کے نواح میں واقع سنگجانی کان میں پیش آیا اور اب تک 11 کان کنوں کی لاشیں ملبے کے نیچے سے نکالی جا چکی ہیں
پاکستان: کوئلہ کی کان بیٹھنے سے متعدد کان کن جاں بحق
پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں کوئلے کی کان بیٹھنے سے 11 کان کن جاں بحق ہو گئے۔

یہ واقعہ کوئٹہ کے نواح میں واقع سنگجانی کان میں پیش آیا اور اب تک 11 کان کنوں کی لاشیں ملبے کے نیچے سے نکالی جا چکی ہیں۔

ریسکیو ٹیمیں، فوج اور مقامی پولیس کے دستے ملبے تلے دبے دوسرے کان کنوں کو نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

اس سال اکتوبر کے وسط میں، بلوچستان میں نامعلوم حملہ آوروں کی جانب سے فائرنگ اور راکٹ حملوں کے نتیجے میں کم از کم 20 کان کن جاں بحق ہوگئے تھے۔
https://taghribnews.com/vdcir5aqzt1aqu2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ