تاریخ شائع کریں2025 12 January گھنٹہ 15:54
خبر کا کوڈ : 664023

پاکستان: کرم ایجنسی میں آج مورچے مسمار کئے جائیں گے

ابتدائی مراحل میں دونوں فریقین کے ایک ایک گاؤں کے بنکر مسمار کئے جائیںگے، ٹیمیوں کے ساتھ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار موجود ہوں گے
پاکستان: کرم ایجنسی میں آج مورچے مسمار کئے جائیں گے

پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے علاقے کرم ایجنسی میں جاری بدامنی کے خاتمے کے لئے ہونے والے کوہاٹ امن معاہدے کے مطابق یکم فروری یعنی آج کے دن سے ضلع میں مورچے مسمار کیے جائیں گے اور اسلحہ جمع کیا جائے گا۔

کرم کےڈپٹی کمشنر اشفاق خان کا کہنا ہے کہ ضلع کرم میں آج سے مورچوں کی مسماری شروع کی جائے گی، ضلعی انتظامیہ نے مختلف ٹیمیں تشکیل دے دیں۔

ڈپٹی کمشنر اشفاق خان کا کہنا ہے کہ کوہاٹ امن معاہدے کے مطابق یکم فروری تک ضلع میں مورچے مسمار کیے جائیں گے اور اسلحہ جمع کیا جائے گا۔

قبل ازیں ڈپٹی کمشنر کرم نے کہا کہ ابتدائی مراحل میں دونوں فریقین کے ایک ایک گاؤں کے بنکر مسمار کئے جائیںگے، ٹیمیوں کے ساتھ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار موجود ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ سیکورٹی کلیئرنس کے بعد امدادی کھیپ روانہ کی جائیگی، کرم میں تاحال دفعہ ایک سو چوالیس نافذ ہے، کرم میں تین مختلف مقامات پر دھرنے جاری ہییں۔

گزشتہ روز کرم میں صوبائی ایپکس کمیٹی کے فیصلے اور معاہدے کے تحت بنکرز گرانے کے احکامات جاری کردیے گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈپٹی کمشنر کرم نے متعلقہ اداروں کو حکم نامہ جاری کردیا جس میں کہا گیا تھا کہ لوئر کرم گاؤں خارکلی اور بالش خیل میں بنکرز ختم کیے جائیں، بنکرز ختم کرنے پر کل سے کام شروع ہوجائے گا۔

ڈپٹی کمشنر نے ایکسین سی اینڈ ڈبلیو اپر و لوئر کرم کو موقع پر حاضر رہنے اورمورچے ختم کرنے کے لیے ضروری اوزار اور ورکرز لے جانے کی ہدایت کی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ ابتدائی طور پر دونوں فریقین کے ایک ایک گاؤں سے بنکرز ختم کیے جائیں گے اور دونوں گاؤں میں بنکرز ختم کرنے کیلئے 14 رکنی سرکاری ٹیم جائے گی۔

https://taghribnews.com/vdcauynie49niw1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ