غزہ میں تحریک حماس کے مجاہدین کے ساتھ جھڑپ کے دوران غاصب صیہونی حکومت کےمزید چار فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔
صیہونی میڈیا کے مطابق غزہ میں تحریک حماس کے مجاہدین اور غاصب صیہونی فوجیوں کے درمیان ہونے والی جھڑپ میں چار اسرائیلی فوجی ہلاک اور چھ زخمی ہوئے ہیں۔
غاصب صیہونی حکومت نے اپنے فوجیوں کی ہلاکتوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوجیوں کو حماس کی جانب سے دھماکہ خیز مواد سے نشانہ بنایا گیا۔
اس کے علاوہ فائرنگ کے تبادلے میں بھی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے۔
غاصب صیہونی حکومت کے میڈیا کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں کی عمریں 19 سے 37 سال کے درمیان ہیں جبکہ دو فوجی شدید زخمی ہوئے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcb5ab0arhb0gp.kvur.html