تاریخ شائع کریں2024 24 July گھنٹہ 20:46
خبر کا کوڈ : 643783

حزب اللہ نے" ہد ہد" ڈرون طیارے کی مقبوضہ فلسطین میں پرواز کی ویڈیو جارہ کردی

حزب اللہ کے ذرائع کے مطابق حزب اللہ نے  بدھ کو  مقبوضہ فلسطین کے شمال میں واقع " رامات دیوید" چھاونی پر ڈرون کے جاسوسی طیارے کے ایک مشن کی فوٹیج نشر کی ہیں۔ 
ویڈیو فائل ڈاؤن لوڈ کریں
 حزب اللہ کے " ہد ہد" ڈرون طیارے نے ایک بار پھر مقبوضہ فلسطین میں پرواز کرکے ویڈیو گرافی کی ہے۔

حزب اللہ کے ذرائع کے مطابق حزب اللہ نے  بدھ کو  مقبوضہ فلسطین کے شمال میں واقع " رامات دیوید" چھاونی پر ڈرون کے جاسوسی طیارے کے ایک مشن کی فوٹیج نشر کی ہیں۔ 

اس ویڈیو کلیپ ميں اس صیہونی فوجی اڈے کی حساس معلومات موجود ہيں۔

 اس پرواز کے دوران حزب اللہ کے " ہدہد" ڈرون طیارے نے صیہونی چھاونی میں ڈرون اور فائٹر  طیاروں کے ہینگرز کی درست جگہ، کمانڈ ہیڈ کوارٹر، آئرن ڈوم سسٹمز کی لوکیشن، اور جنگی طیاروں کے فیول اسٹیشن  کی معلومات ریکارڈ کی ہیں۔

حزب اللہ  لبنان کے ایک ذریعے نے اس بارے میں الجزیرہ کو بتایا کہ ہدہد ڈرون طیارے نے یہ ریکارڈنگ منگل کے روز کی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ  اس ویڈیو کے نشر ہونے کا ، اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے دورہ واشنگٹن سے  کوئی تعلق نہيں ہے۔

اسی سلسلے میں لبنان کی اسلامی مزاحمتی محاذ کے ذرائع ابلاغ نے بھی اس بارے میں  اعلان کیا ہے کہ مزاحمتی ڈرون جن چیزوں کی ویڈیو ریکارڈنگ کر سکتے ہیں انہيں نشانہ بھی بنا سکتے ہيں۔

ٹیلی گرام چینل پر حزب اللہ سے متعلق چینل نے لکھا ہے: ہدہد کی نئی ویڈيو کلپپ کا پیغام یہ ہے کہ مزاحمت دشمن سے ڈرتی نہيں۔

ذرائع کے مطابق  ہدہد ڈرون طیارہ، پوری حفاظت کے ساتھ مقبوضہ فلسطین کی فضا میں پرواز کرنے اور معلومات جمع کرکے  محفوظ واپس آنے  میں کامیاب رہا جو  اسرائیلی فوجی نظام کے لئے ایک بڑا سوال ہوگا۔

حزب اللہ کے ذرائع ابلاغ  کہا ہے کہ  رامات دیوید ایئر بیس غاصب صیہونی حکومت کے اہم ترین فوجی  اڈوں میں سے ایک ہے اور شمال میں واحد  صیہونی فوج کی واحد ایئر بیس ہے ۔

اس سے قبل بھی حزب اللہ لبنان  نے شمالی مقبوضہ فلسطین کے آسمانوں  ہدہد ڈرون کی کامیاب جاسوسی کی  2 ویڈیوز جاری کی تھیں۔

صیہونی میڈیا نے ہدہد کی کامیابیوں کو اسرائيل کے مہنگے دفاعی نظام کی  ناکامی قرار دیا  ہے۔

 
 
 
https://taghribnews.com/vdcaaenie49ny01.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ