حماس کے فوجی بازو عزالدین القسام بریگیڈ نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ غیر فوجی فلسطینی شہریوں کے خلاف صیہونی دشمن کے وحشیانہ جرائم کے جواب میں مقبوضہ تل ابیب پر M90 نوعیت کے میزائل سے حملہ کیا گیا ہے۔
القسام بریگیڈ نے ایک بیان جاری کرکے تل ابیب کے مرکزی علاقے ریشون پر میزائلی حملے کی خبردی ہے
حماس کے فوجی بازو عزالدین القسام بریگیڈ نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ غیر فوجی فلسطینی شہریوں کے خلاف صیہونی دشمن کے وحشیانہ جرائم کے جواب میں مقبوضہ تل ابیب پر M90 نوعیت کے میزائل سے حملہ کیا گیا ہے۔
عبرانی زبان کے میڈیا ذرائع نے بھی تھوڑی دیر قبل اطلاع دی تھی کہ میزائل حملے کے بعد تل ابیب کے جنوبی علاقوں میں دھماکوں ک آوازیں سنی گئی ہیں ۔
صیہونی حکومت کی فوج نے بھی باضابطہ اعلان کیا ہے کہ جنوبی غزہ سے ایک میزائل تل ابیب پر داغا گیا ہے جو ریشون لتزیون علاقے پر گرا ہے ۔
عبرانی زبان کے روزنامے معاریو نے رپورٹ دی ہے کہ اسرائیلی حکومت کا ڈیفنس سسٹم اس میزائل کو تل ابیب تک پہنچنے سے روکنے میں ناکام رہا ہے ۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...