تاریخ شائع کریں2025 2 January گھنٹہ 20:51
خبر کا کوڈ : 662893

غزہ میں صہیونی وحشیانہ حملوں کے خاتمے تک حملے جاری رکھیں گے

نصر الدین عامر نے اس بات پر زور دیا کہ غزہ کے خلاف جارحیت کے خاتمے تک صیہونی حکومت یمن کے حملوں سے محفوظ نہیں رہے گی
غزہ میں صہیونی وحشیانہ حملوں کے خاتمے تک حملے جاری رکھیں گے
یمن کی تحریک انصار اللہ نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت کے خلاف ملک کی کارروائیاں غزہ میں صیہونی وحشیانہ جرائم کے خاتمے تک جاری رہیں گی۔

تفصیلات کے مطابق، یمن کی انصار اللہ کے نائب سربراہ نصرالدین عامر نے کہا کہ صیہونی حکومت کے خلاف ملک کی کارروائیاں غزہ میں اس غاصب حکومت کے جرائم کے خاتمے تک جاری رہیں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ غاصب صیہونی حکومت یمنی میزائلوں کو روکنے میں ناکام رہی۔

انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ غزہ کے خلاف جارحیت کے خاتمے تک صیہونی حکومت یمن کے حملوں سے محفوظ نہیں رہے گی۔
https://taghribnews.com/vdcdnx09syt09j6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ