دیگر مذاہب کے مقدسات اور ان کے بزرگوں کی توہین جائز نہیں ہے، آیت اللہ وحید خراسانی
عالم اسلام کے بزرگ عالم دین "آیت اللہ وحید خراسانی حفظه اللہ" نے کہا
دیگر مسلمان مذاہب سے دشمنی اور ان کے مقدسات اور بزرگان کی توہین ، لعن اور سبّ کرنا کسی صورت جائز عمل نہیں ہے کیوں کہ یہ عمل اہلیبیت علیھم السلام سے دوری کا باعث ہے
شیئرینگ :
دیگر مذاہب کے مقدسات اور ان کے بزرگوں کی توہین جائز نہیں ہے
تقریب خبر رساں ایجنسی کے مطابق، عالم اسلام کے بزرگ عالم دین "آیت اللہ وحید خراسانی حفظه اللہ" نے تقریب کے خبرنگار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ، دشمن کے مقابلے میں وحدت اور اپنی صفوں میں نظم بہت ہی ضروری ہے اور یہ عالم اسلام کے دلسوز شخصیات کی دلی آرزو ہونے کے ساتھ ساتھ جمہوری اسلامی ایران کا بھی ہدف ہے ۔
آیت اللہ وحید خراسانی نے مزید کہا، اس مقدس ہدف کی بنیاد قرآن و سنت ہے جس میں مسلمانوں کو حکم دیا گیا ہے کہ آپس میں تفرقہ ایجاد نہ کریں، کیوں کہ مسلمانوں کے درمیان تفرقہ اللہ کی عنایات میں کمی کا باعث ہے اور مسلمانوں کی ذلت و رسوائی کا سب سے بڑا سبب بھی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دیگر مسلمان مذاہب سے دشمنی اور ان کے مقدسات اور بزرگان کی توہین ، لعن اور سبّ کرنا کسی صورت جائز عمل نہیں ہے کیوں کہ یہ عمل اہلیبیت علیھم السلام سے دوری کا باعث ہے۔۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...