تاریخ شائع کریں2025 15 January گھنٹہ 18:51
خبر کا کوڈ : 664357

لبنان سے جلد از جلد صہیونی فوج کا انخلاء چاہتے ہیں

لبنان کے نو منتخب وزیر اعظم نے ملک کی سرزمین سے صیہونی حکومت کے انخلاء اور سلامتی کونسل کی قرارداد 1701 کے مکمل نفاذ کی ضرورت پر زور دیا
لبنان سے جلد از جلد صہیونی فوج کا انخلاء چاہتے ہیں
لبنان کے نو منتخب وزیر اعظم نے ملک کی سرزمین سے صیہونی حکومت کے انخلاء اور سلامتی کونسل کی قرارداد 1701 کے مکمل نفاذ کی ضرورت پر زور دیا۔

لبنان کے نو منتخب وزیر اعظم نواف سلام نے ملک کے صدر جوزف عون اور اسپیکر نبیہ بریری کے ساتھ ملاقات کی۔

اس دوران انہوں نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت کے باعث پیدا ہونے والے مسائل اور معاشی بحران کے خاتمے اور سلامتی اور ترقی کے آغاز کا وقت آگیا ہے۔

 نواف سلام نے مزید کہا کہ سب سے اہم چیلنج اسرائیل کی جارحیت کے نتائج سے نمٹنا ہے اور تعمیر نو صرف ایک وعدہ نہیں بلکہ ایک عزم اور ذمہ داری ہے۔ 

لبنانی وزیر اعظم نے کہا کہ ہمیں مقبوضہ علاقوں سے اسرائیلی فوج کے مکمل انخلاء اور طائف معاہدے میں بیان کردہ شرائط کے مطابق لبنانی حکومت کی علمداری کو یقینی بنانا ہوگا۔
https://taghribnews.com/vdcamyni049nie1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ