تاریخ شائع کریں2025 15 January گھنٹہ 18:47
خبر کا کوڈ : 664356

صہیونی پاور پلانٹ پر یمنی ڈرون حملے

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے صیہونی فوجی اہداف اور مقبوضہ ایلات کے پاور پلانٹ پر ڈرون اور میزائل حملے کا دعوی کیا ہے
صہیونی پاور پلانٹ پر یمنی ڈرون حملے
یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے صیہونی فوجی اہداف اور مقبوضہ ایلات کے پاور پلانٹ پر ڈرون اور میزائل حملے کا دعوی کیا ہے۔

یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے تل ابیب میں فوجی اہداف اور ایلات میں پاور پلانٹ پر ڈرون اور میزائل حملے کا دعوی کیا ہے۔

میجر جنرل یحییٰ سریع نے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ یہ حملہ فلسطینی عوام اور ان کے مجاہدین کی حمایت میں کیا گیا۔ یہ کارروائی "نبرد موعود اور جہاد مقدس" کے پانچویں مرحلے کا حصہ ہے، جو اسرائیل کی یمن پر جارحیت کا جواب بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یمنی مسلح افواج کے ڈرون یونٹ نے تل ابیب میں فوجی اہداف کوکئی ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنایا۔ اس کے علاوہ یمنی میزائل یونٹ نے جنوبی فلسطین کے علاقے ام الرشراش (ایلات) میں دشمن کے پاور پلانٹ کو ایک کروز میزائل کے ذریعے نشانہ بنایا۔ خدا کے فضل سے دونوں آپریشن کامیاب رہے۔

یحییٰ سریع نے کہا کہ یمنی مسلح افواج فلسطینی مزاحمت کی حمایت میں دشمن کے خلاف اپنی فوجی کارروائیاں مزید بڑھائیں گی اور آئندہ مرحلے میں مزید فوجی اہداف کو نشانہ بنایا جائے گا۔
https://taghribnews.com/vdcjixemmuqemtz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ