سویڈن کے ڈاکٹروں کا ملیریا کی دوا کورونا مریضوں پر استعمال بے اثر قرار دیا
ملیریا کی دوا کلوروکوئین کے کورونا وائرس کے مریضوں پر مضر اثرات دیکھتے ہوئے سویڈن کے ڈاکٹروں نے کورونا وائرس کے مریضوں کے لیے اس کا استعمال ب
ملیریا کی دوا کلوروکوئین کے کورونا وائرس کے مریضوں پر مضر اثرات دیکھتے ہوئے سویڈن کے ڈاکٹروں نے کورونا وائرس کے مریضوں کے لیے اس کا استعمال بند کر دیا ہے۔
شیئرینگ :
ملیریا کی دوا کلوروکوئین کے کورونا وائرس کے مریضوں پر مضر اثرات دیکھتے ہوئے سویڈن کے ڈاکٹروں نے کورونا وائرس کے مریضوں کے لیے اس کا استعمال بند کر دیا ہے۔
بین الاقوامی خبررساں ایجنسی نے نیوز ویک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ملیریا کی دوا کلوروکوئین کے کورونا وائرس کے مریضوں پر مضر اثرات دیکھتے ہوئے سویڈن کے ڈاکٹروں نے کورونا وائرس کے مریضوں کے لیے اس کا استعمال بند کر دیا ہے۔ ملیریا کی دوا کلوروکوئین کے متعلق امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے خوشخبری سنائی تھی کہ یہ کورونا وائرس کے لیے بھی بہت مؤثر ثابت ہو رہی ہے جس کے بعد کئی ممالک نے اس کا استعمال شروع کر دیا لیکن اب اس کے خطرناک مضر اثرات دیکھتے ہوئے سویڈن کے ڈاکٹروں نے کورونا وائرس کے مریضوں کے لیے اس کا استعمال بند کر دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق سویڈن کے اخبار ایکسپریسین نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ ویسترا گوتالینڈ ریجن کے ہسپتال اب کورونا وائرس کے مریضوں کو یہ دوا استعمال نہیں کروا رہے کیونکہ اس سے کورونا کے مریضوں میں پٹھوں کے کھچاﺅ اور نظر کی کمزوری سمیت کئی مضر اثرات سامنے آ رہے ہیں۔