اب تک متاثرین کی تعداد 8 ہزار 648 جبکہ اموات 181 تک پہنچ گئیں
پاکستان میں گزشتہ روز کورونا وائرس سے اموات کا مہلک ترین دن ثاب ہوا اور ایک روز میں 20 اموات ریکارڈ کی گئیں
شیئرینگ :
تقریب نیوز: پاکستان میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ جاری ہے اور مزید کیسز اور اموات کے بعد اب تک متاثرین کی تعداد 8 ہزار 648 جبکہ اموات 181 تک پہنچ گئیں۔
پاکستان میں گزشتہ روز کورونا وائرس سے اموات کا مہلک ترین دن ثاب ہوا اور ایک روز میں 20 اموات ریکارڈ کی گئیں۔
اگرچہ 26 فروری کو پہلے کیس کے سامنے آنے کے بعد سے 31 مارچ تک اس عالمی وبا کا پھیلاؤ کافی حد تک کم تھا تاہم اپریل کے مہینے میں اس وبا کے کیسز میں دوگنا اضافہ ہوا۔
یکم اپریل سے گزشتہ روز 19 اپریل تک 6 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 142 افراد اس دوران زندگی کی بازی ہار گئے۔
اس عالمی وبا کو روکنے کے لیے جہاں ملک کے مختلف حصوں میں پابندیاں اور لاک ڈاؤن نافذ ہے تاہم روز بروز کیسز کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔
آج (20 اپریل) کو بھی ملک میں کورونا وائرس کے مزید کیسز اور اموات رپورٹ ہوئیں۔