رہبر انقلاب اسلامی کی جانب سے اسماعیل ہنیہ کے خط کا جواب
فلسطین کی تازہ ترین صورتحال کے بارے لکھا گیا جنابعالی کا خط میں نے بغور ملاحظہ کیا ہے۔ اس بات پر کہ فلسطینی مزاحمتی محاذ نے امریکہ و صیہونی رژیم کی سازشوں کے مقابلے میں اپنی جدوجہد اور قیام کے ذریعے اُن (امریکہ و اسرائیل) کی کمزوری اور امت اسلامی کی عزت و سربلندی کے اسباب فراہم کئے ہیں، خداوند سبحان کا شکر بجا لاتا ہوں اور آپ بہادر مجاہدین کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں۔
شیئرینگ :
رہبر انقلاب اسلامی ایران نے مزید فلسطینی اراضی کے قبضے پر مبنی مذموم صیہونی الحاقی منصوبے کی شکست کے حوالے سے فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے سیکرٹری سیاسیات اسمعیل ہنیہ کے نام ایک خط ارسال کیا ہے۔
آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ نے حماس کے سیکرٹری سیاسیات اسمعیل ہنیہ کے خط کے جواب میں تحریر کردہ اپنے خط کے اندر امریکی و صیہونی سازش "الحاقی منصوبے" کی ناکامی پر خداوند متعال کا شکر بجا لانے کے ساتھ ساتھ فلسطینی مجاہدین کا بھی شکریہ ادا کیا ہے۔ رہبر انقلاب اسلامی نے اپنے خط میں فلسطینی عوام کی بیداری، اتحاد اور آپسی مضبوط رابطے کو دشمن کی شکست اور اللہ سبحانہ تعالیٰ کی نصرت کا بنیادی سبب قرار دیا اور فلسطینی مزاحمتی محاذ کی طاقت و عزت میں روز افزوں اضافے کی دعا کی۔
واضح رہے کہ رہبر انقلاب اسلامی ایران آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی جانب سے 2 روز قبل فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے سیکرٹری سیاسیات اسمعیل ہنیہ کے نام ارسال کیا گیا یہ خط، حماس کے مرکزی رہنما اسعیل رضوان کی جانب سے عرب نیوز چینل المیادین کو دیئے گئے انٹرویو میں منظر عام پر لایا گیا ہے۔ رہبر انقلاب اسلامی کے خط کا متن یہ ہے:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
عزیز برادرِ مجاہد جناب اسمعیل ہنیہ (دامت توفیقاتہ)
سربراہ شعبہ سیاسی حماس
سلام علیکم
فلسطین کی تازہ ترین صورتحال کے بارے لکھا گیا جنابعالی کا خط میں نے بغور ملاحظہ کیا ہے۔ اس بات پر کہ فلسطینی مزاحمتی محاذ نے امریکہ و صیہونی رژیم کی سازشوں کے مقابلے میں اپنی جدوجہد اور قیام کے ذریعے اُن (امریکہ و اسرائیل) کی کمزوری اور امت اسلامی کی عزت و سربلندی کے اسباب فراہم کئے ہیں، خداوند سبحان کا شکر بجا لاتا ہوں اور آپ بہادر مجاہدین کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں۔
گھٹیا (صیہونی) دشمن جو جنگ کے میدان میں ناقابل مداوا شکست کھا چکا ہے، قبضے اور فلسطینی مسلمانوں کے حقوق غصب کرنے کی اپنی حکمت عملی کو پہلے مظلوم غزہ پر اقتصادی دباؤ ڈال کر، اس کا شدید محاصرہ کرکے اور پھر مذاکرات و امن منصوبوں کے فریب کے ذریعے آگے بڑھانے کی کوشش میں ہے، تاہم مزاحمتی محاذ اور بہادر فلسطینی قوم نے عقلی اصولوں اور تجربے کے ذریعے اُن کی دھمکیوں اور لالچ پر مبنی منصوبوں کو خاک میں ملا دیا ہے۔ آج فلسطینی قوم نے حسب سابق اپنے بیمثال قیام کے ذریعے ایک مرتبہ پھر عزت و شرف کا رَستہ نمایاں کر دیا ہے اور ان شاء اللہ آئندہ بھی اسی "صراطِ مستقیم" پر اپنی حرکت جاری رکھے گی۔ فلسطینی عوام اور تحریکوں کا بیدار، متحد اور ایک دوسرے کے ساتھ جڑے رہنا، جو ہمیشہ دشمن کی منحوس سازشوں کو ناکام بنانے میں موثر واقع ہوا ہے، الہیٰ نصرت کا (اصلی) سبب ہے۔
حسب سابق، اسلامی جمہوریہ ایران اپنا دینی و انسانی وظیفہ اور اسلامی انقلاب کا ایک قیمتی اصول جانتے ہوئے مظلوم فلسطینی عوام کی مدد، ان کے حقوق واپس دلوانے اور جعلی و غاصب صیہونی رژیم کے شر کو دفع کرنے کی خاطر اپنی کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کرے گا۔ خدا سے دعاگو ہوں کہ وہ آپ کی عزت اور طاقت میں مزید اضافہ کرے۔ والسلام علیکم و رحمۃ اللہ۔
سید علی خامنہ ای
4 جولائی 2020ء