تاریخ شائع کریں2020 20 August گھنٹہ 19:19
خبر کا کوڈ : 473352
حجۃ الاسلام و المسلمین ابراہیم رازینی

آیت اللہ تسخیری کی شخصیت ایک متوازن شخصیت تھی

حجت الاسلام ابراہیم رازی نے آیت اللہ تسخیری کے انتقال پر حضرت ولی عصر عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف، مقام معظم رھبری اور عالمی جلس تقریب مذاہب اسلامی کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین شہریاری سمیت وحدت اور تقریب کے میدان میں سرگرم دیگر تمام شخصیات کی خدمت میں تعزیت پیش کی
آیت اللہ تسخیری کی شخصیت ایک متوازن شخصیت تھی
عالمی مجلس تقریب مذاہب اسلامی کے شعبہ انسپیکشن کے سربراہ حجۃ الاسلام و المسلمین ابراہیم رازینی نے آیت اللہ تسخیری کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے انہوں نے آیت اللہ تسخیری کے ساتھ اپنے چالیس سالہ تعلقات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ آیت اللہ تسخیری کی شخصیت ایک متوازن شخصیت تھی جو کسی شہرت اور نام و نمود کے پیچھے نہیں تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت ایران کے مختلف شہروں تہران، قم المقدسہ، مشہد اور عراق کے شہر نجف اشرف میں آیت اللہ تسخیری کے تربیت یافتہ شاگردوں کی بڑی تعداد زیر تعلیم ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جتنی بھی اہم شخصیات اسلامی جمہوریہ ایران کا دورہ کرتی ہیں وہ سب سے پہلے آیت اللہ تسخیری کا نام ہی نہیں لیتی تھی اور انہوں نے تقریب مذاہب اور وحدت اسلامی کے سلسلے میں جو ان تھک محنت اور خدمات انجام دی ہیں ان کی جدوجہد کو ساری زندگی یاد رکھا جائے گا۔
 
حجت الاسلام ابراہیم رازی نے آیت اللہ تسخیری کے انتقال پر حضرت ولی عصر عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف، مقام معظم رھبری اور عالمی جلس تقریب مذاہب اسلامی کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین شہریاری سمیت وحدت اور تقریب کے میدان میں سرگرم دیگر تمام شخصیات کی خدمت میں تعزیت پیش کی۔
https://taghribnews.com/vdcdks0oxyt05s6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ