پاکستان میں کورونا وائرس کی وبا دوبارہ زور پکڑ رہی ہے۔
حکومت پاکستان کی جانب سے وبا کو روکنے کے لیے بڑی پابندیوں پر غور کیا جارہا ہے۔
شیئرینگ :
پاکستان میں کورونا وائرس کی وبا دوبارہ زور پکڑ رہی ہے اور ملک بھر میں کورونا کی تشخیص کے لیے کیے جانے والے ٹیسٹس کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 5 فیصد سے تجاوز کر چکی ہے۔
حکومت کی جانب سے وبا کو روکنے کے لیے بڑی پابندیوں پر غور کیا جارہا ہے اور ٹیسٹ، تشخیص اور قرنطینہ (ٹی ٹی کیو) کی حکمت عملی کو اپناتے ہوئے شہریوں کو ماسک پہننے پر زور دیا جارہا ہے۔
ملک میں کورونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 53 ہزار 118 ہے جس میں سے 3 لاکھ 21 ہزار 563 صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ انتقال کر جانے والے مریضوں کی تعداد 7 ہزار 96 ہے۔
علاوہ ازیں مزید 714 مریض صحتیاب ہونے میں کامیاب رہے جس سے مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 3 لاکھ 21 ہزار 563 ہوگئی۔
ملک میں کورونا وائرس کے ابتدائی 2 کیسز 26 فروری 2020 کو رپورٹ ہوئے تھے، جون میں وبا کا پھیلاؤ عروج پر دیکھا گیا جس کے بعد جولائی سے بہتری کا سلسلہ ستمبر تک جاری رہا تاہم اکتوبر سے بتدریج کیسز کی تعداد میں اضافہ دیکھا گا اور اب نومبر میں صورتحال ایک مرتبہ پھر پریشان کن ہوتی جارہی ہے۔