تاریخ شائع کریں2020 4 December گھنٹہ 22:16
خبر کا کوڈ : 484560

دہشت گردوں کو سعودی عرب سے مالی مدد ملتی ہے:سعید خطیب زادہ

وہابی دہشت گرد گروہوں کو سعودی عرب کے حامی مدارس میں تربیت دی جاتی ہے۔ترجمان وزارت خارجہ ایران
دہشت گردوں کو سعودی عرب سے مالی مدد ملتی ہے:سعید خطیب زادہ
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے سعودی عرب کے مشیر خارجہ عادل الجبیر کے بیان پر شدید رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام وہابی دہشت گرد گروہوں کو سعودی عرب کے حامی مدارس میں تربیت دی جاتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے سعودی عرب کے مشیر خارجہ عادل الجبیر کے بیان پر شدید رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام وہابی دہشت گرد گروہوں کو سعودی عرب کے حامی مدارس میں تربیت دی جاتی ہے ۔

سعید خطیب زادہ نے کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ دہشت گردوں کو ان مدارس میں تربیت دی جاتی ہے جنھیں سعودی عرب سے مالی مدد ملتی ہے اور اکثر دہشت گرد گروہوں کے کمانڈر سعودی عرب کے شہری ہیں۔

سعودی عرب کے وہابی مفتیوں کے وہابی دہشت گردوں کی حمایت میں فتوے موجود ہیں۔ سعودی عرب اس حقیقت کو ابہامات پیدا کرکے چھپا نہیں سکتا۔ خطیب زادہ نے کہا کہ یمن پر مسلط کردہ جنگ اور صحافی جمال خاشقجی کا بہیمانہ قتل سعودی عرب کی دہشت گردی کا کھلا ثبـوت ہیں۔

فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی دہشت گرد حکومت کی حمایت اور عرب ممالک کو اس کے ساتھ سفارتی تعلقات استوار کرنے میں مدد فراہم کرنا سعودی عرب کی اسلام ، فلسطین اور مسلمانوں کے ساتھ خيانت اور غداری کے نمایاں ثبوت ہیں۔ سعودی عرب کی طرف سے بحران پیدا کرنے کی پالیسی ناکام ہوجائےگی۔
https://taghribnews.com/vdcg3t9tzak97n4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ