تاریخ شائع کریں2021 25 May گھنٹہ 16:49
خبر کا کوڈ : 505394

خیبرپختونخوا اسمبلی میں فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کے خلاف قرارداد منظور

اسرائیل کے خلاف قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ فلسطین میں مستقل بنیادوں پر امدادی سرگرمیاں شروع کی جائیںاور اقوام متحدہ کی امن فوج  کو فلسطین میں تعینات کیا جائے۔
خیبرپختونخوا اسمبلی میں فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کے خلاف قرارداد منظور
 خیبرپختونخوا اسمبلی میں فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کے خلاف حکومت اور اپوزیشن کی متفقہ طور پر پیش کی گئی قرارداد منظور کرلی گئی۔

مقامی ذرائع کے مطابق گذشتہ روز خیبرپختونخوا اسمبلی میں حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے متفقہ طور پر پیش کی گئی غزہ اور بیت المقدس سمیت مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی مظالم کے خلاف قراردادمنظور کی گئی جس میں کہا گیا کہ اسرائیل نے نہتے فلسطینیوں پر بربریت کی انتہا کرتے ہوئے رمضان المبارک میں مسجد اقصٰی میں معصوم بچوں اورخواتین کو بھی نشانہ بنایا اور غزہ میں حالیہ دنوں میں 250 فلسطینیوں کو بےدردی سےشہید کیا جس سے فلسطین میں انسانی المیے نے جنم لیا ہے۔

صوبائی وزیر محنت شوکت یوسفزئی نےاس موقعے پرکہا کہ جب تک زندہ ہیں اسرائیل کو تسلیم نہیں کیا جائے گا۔

اسرائیل کے خلاف قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ فلسطین میں مستقل بنیادوں پر امدادی سرگرمیاں شروع کی جائیںاور اقوام متحدہ کی امن فوج  کو فلسطین میں تعینات کیا جائے۔

اپوزیشن لیڈر اکرم درانی، عنایت اللّٰہ اور نثار محمد نےبھی  قرارداد پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے مظالم حد سے بڑھ گئے ہیں، مسلم دنیا کے حکمران القدس اور فلسطینیوں کے تحفظ کے لئے عملی اقدامات اٹھائیں۔
https://taghribnews.com/vdcf1tdtjw6dxma.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ