تاریخ شائع کریں2021 5 June گھنٹہ 18:18
خبر کا کوڈ : 506746

امام خمینی رحمۃ اللہ ایسے مرد تھے جو ظلم اور ظالم سے خوف زدہ نہیں ہوتے

آیت اللہ اختری نے کہا: امام خمینی رحمۃ اللہ پوری طاقت سے میدان میں اترے اور طاغوت اور امریکہ کا تن تنہا مقابلہ کیا۔ امام خمینی رحمۃ اللہ کی ہر چیز میں خدا کی مرضی شامل تھی۔
امام خمینی رحمۃ اللہ ایسے مرد تھے جو ظلم اور ظالم سے خوف زدہ نہیں ہوتے
جمعیت علماء اہلسنت عراق کے سربراہ نے کہا:امام خمینی رحمۃ اللہ کا قرآن و سنت سے مضبوط رابطہ تھا۔ان کی سیاست کا محور لوگوں کی خدمت اور صلاح دین و دنیا تھی۔ وہ فرماتے تھے مغربی دنیا معنوی اور روحانی میدان میں فقیر ہے اور اسلام انسان کی ترقی اور کمال چاہتا ہے۔

سربراہ جمیعت علمائے اہل سنت عراق شیخ خالد الملا نے امام خمینی رحمۃ اللہ کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے مشہد مقدس میں منعقدہ امام خمینی انٹرنیشنل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا: امام خمینی رحمۃ اللہ ایسے مرد تھے جو ظلم اور ظالم سے خوف زدہ نہیں ہوتے اور طاقت و قدرت کی مٹھاس نے بھی انہیں سرگرم نہیں کیا۔ انہوں نے اپنی کامیابیوں پر کبھی غرور کا احساس نہیں کیا۔

انہوں نے مزید کہا: امام خمینی رحمۃ اللہ کا قرآن و سنت سے مضبوط رابطہ تھا۔ان کی سیاست کا محور لوگوں کی خدمت اور صلاح دین و دنیا تھی۔ وہ فرماتے تھے مغربی دنیا معنوی اور روحانی میدان میں فقیر ہے اور اسلام انسان کی ترقی اور کمال چاہتا ہے۔

جمعیت علماء اہل سنت کے سربراہ نے کہا: امام خمینی رحمۃ اللہ تزکیہ نفس کی بہت زیادہ تاکید کیا کرتے تھے اور اسے دنیا میں تبدیلی کی بنیاد قرار دیتے تھے۔ ان کا نظریہ تھا کہ امت اسلامی کو فکری اور روحانی اعتبار سے عالمی استکبار سے مقابلے کے لیے تیار رہنا چاہئے۔

عاشورا نامی بین الاقوامی فاؤنڈیشن کے سربراہ آیت اللہ محمد حسن اختری نے بھی اس کانفرنس میں خطاب کیا اور کہا: امام خمینی رحمۃ اللہ ائمہ معصومین علیھم السّلام کے بعد بے نظیر شخصیت کے مالک تھے۔ وہ سربراہان، علماء، فقہاء اور مراجع تقلید کے درمیان نمونہ تھے۔

آیت اللہ اختری نے کہا: امام خمینی رحمۃ اللہ پوری طاقت سے میدان میں اترے اور طاغوت اور امریکہ کا تن تنہا مقابلہ کیا۔ امام خمینی رحمۃ اللہ کی ہر چیز میں خدا کی مرضی شامل تھی۔

یاد رہے کہ یہ کانفرنس آستانہ قدس رضوی کے قدس ہال میں منعقد ہوئی۔ اس کا اہتمام غیرایرانی زائرین کے شعبہ نے کیا تھا۔
https://taghribnews.com/vdchk-nm-23nvqd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ