تاریخ شائع کریں2021 7 June گھنٹہ 14:58
خبر کا کوڈ : 506936

معصوم فلسطینی بچے اور اسرائیلی بمباری

 غزہ کی پٹی میں احمد جیسے کئی بچے موجود ہیں جواسرائیلی بمباری کے ابتدائی دنوں میں اسرائیلی جنگی جہازں کی گھن گرج ، بمباری اور  بھاری بموں سے ہونے والی ہیبت ناک آوازوں سے خوفنزدہ تھے اور اپنے پیاروں کو کھو چکے تھے۔
معصوم فلسطینی بچے اور  اسرائیلی بمباری
 غزہ کی پٹی میں احمد جیسے کئی بچے موجود ہیں جواسرائیلی بمباری کے ابتدائی دنوں میں اسرائیلی جنگی جہازں کی گھن گرج ، بمباری اور  بھاری بموں سے ہونے والی ہیبت ناک آوازوں سے خوفنزدہ تھے اور اپنے پیاروں کو کھو چکے تھے۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیلی بم باری کے نتیجے میں وسطی غزہ میں الرمال کالونی کے رہائشی3 سالہ فلسطینی  بچے   احمد الیازجی جو پیدائش کے وقت ہی حقیقی ماں کے سائے سے محروم ہونے کے بعد قریبی عزیزہ کی گود میں پرورش پا رہا تھا  گذشتہ ماہ ہونے والی بد ترین صہیونی بم باری کے نتیجے میں ایک مرتبہ پھر تنہا رہ گیا جبکہ خاندان کے مزید  دو افراد ابھی تک لا پتہ ہیں۔

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی وسطی مئی میں کی جانے والی بمباری کےدوران احمد کے خاندان کے کئی افراد شہید ہوگئےجن میں احمد کی پرورش کر نے والی چچی بھی ہمیشہ کے لیے اسے چھوڑ کر ابدی نیند سو چکی ہیں۔

واضح رہے غزہ کی پٹی  میں احمد جیسے کئی بچے موجود ہیں جواسرائیلی بمباری کے ابتدائی دنوں میں اسرائیلی جنگی جہازں کی گھن گرج، بمباری اور  بھاری بموں سے ہونے والی ہیبت ناک آوازوں سے خوفنزدہ تھے اور اپنے پیاروں کو کھو چکے تھے اسی طرح احمد  الیاز جی کو  بھی معلوم نہیں تھا کہ یہ بمباری اسے ایک بار پھر ماں کی مامتا سے محروم کردےگی، احمد کی دیکھ بحال کرنے والی چچی دیانا بمباری میں شدید زخمی ہوئیں، انہیں ہسپتال لے جایا گیا۔ شدید زخمی ہونے کے باعث وہ دم توڑ گئیں۔
https://taghribnews.com/vdcipqawqt1au32.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ