تاریخ شائع کریں2021 18 June گھنٹہ 16:43
خبر کا کوڈ : 508278

ایران صدارتی انتخابات، مختلف ملکوں کے ذرا‏ئع ابلاغ کی وسیع پیمانے پر کوریج

خطے کے اخبارات و جرائد اور عرب میڈيا پر ایران کے صدارتی انتخابات کے حوالے سے رپورٹیں، خبریں اور تجز‍يئے شا‏ئع کئے جا رہے ہيں۔
ایران صدارتی انتخابات، مختلف ملکوں کے ذرا‏ئع ابلاغ کی وسیع پیمانے پر کوریج
ایران میں صدارتی انتخابات، مختلف ملکوں کے ذرا‏ئع ابلاغ میں وسیع پیمانے پر کوریج دی جا رہی ہے۔

ایران میں صدارتی انتخابات کے پولنگ شروع ہوتے ہی دنیا کے مختلف ملکوں کے ذرا‏ئع ابلاغ خصوصا الیکٹرونک میڈیا پر وسیع پیمانے پر کوریج دی جا رہی ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پولنگ کا وقت شروع ہوتے ہی لوگوں نے اپنے روایتی جوش و خروش کے ساتھ پولنگ اسٹیشنوں کا رخ کیا، رہبر انقلاب اسلامی نے صبح سات بجے اپنا ووٹ کاسٹ کیا جس کی رپورٹنگ کے لئے موبائل پولنگ بوتھ نمبر 110 پر مقامی اور غیرملکی میڈیا سے تعلق رکھنے والے دسیوں رپورٹر موجود تھے۔

برطانوی نیوز ایجنسی روئٹر، روسی خبررساں ایجنسی تاس، اسپوٹنک نیوز،  امریکی نیوز ایجنسی  ایسوشی ایٹڈ پریس، فرانس پریس، چین کی خبر رساں ایجنسی سی جی ٹی این،  الجزیرہ نیوز چینل اور سی این این کے نمائندوں نے رہبرانقلاب اسلامی کے ووٹ کاسٹ کئے جانے اور صحافیوں کے ساتھ ان کی گفتگو کو براہ راست نشر کیا۔

 علاوہ ازيں خطے کے اخبارات و جرائد اور عرب میڈيا پر ایران کے صدارتی انتخابات کے حوالے سے رپورٹیں، خبریں اور تجز‍يئے شا‏ئع کئے جا رہے ہيں۔
https://taghribnews.com/vdcjaoeiouqey8z.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ