تاریخ شائع کریں2021 7 August گھنٹہ 17:45
خبر کا کوڈ : 514385

استقامتی فلسطینی محاذ نے صیہونی حکومت کے ناقابل شکست ہونے کا بھرم ختم کردیا ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری ایڈمیرل علی شمخانی نے صیہونی حکومت کے مقابلے میں استقامتی فلسطینی تنظیموں کے کردار کو قابل تعریف بتایا۔
استقامتی فلسطینی محاذ نے صیہونی حکومت کے ناقابل شکست ہونے کا بھرم ختم کردیا ہے
مزاحمتی فلسطینی تنظیموں جہاد اسلامی اور حماس کے سربراہوں نے سنیچر کو تہران میں ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری سے ملاقات کی۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری ایڈمیرل علی شمخانی نے صیہونی حکومت کے مقابلے میں استقامتی فلسطینی تنظیموں کے کردار کو قابل تعریف بتایا۔ انھوں نے کہا کہ آج فلسطین کی نوجوان نسل زیادہ طاقتور ہے اور ماضی کے مقابلے میں زیادہ جوش و ولولے کے ساتھ صیہونی حکومت کے مقابلے پر ڈٹی ہوئی ہے۔

ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری نے حماس اور جہاد اسلامی فلسطین کے میزائلوں کی کارکردگی اور ان کے مقابلے میں صیہونی حکومت کے اینٹی میزائل سسٹم آئرن ڈوم کی ناکامی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ استقامتی فلسطینی محاذ نے صیہونی حکومت کے ناقابل شکست ہونے کا بھرم ختم کردیا ہے۔

دونوں جہادی فلسطینی رہنماؤں اسماعیل ہنیہ اور زیاد النخالہ نے اس ملاقات میں آپریشن سیف القدس میں حاصل ہونے والی کامیابیوں کے بارے میں بریفنگ دی۔ زیاد النخالہ نے کہا کہ استقامتی محاذ کی توانائی اور یک جہتی پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ چکی ہے۔حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے اس ملاقات میں کہا کہ صرف اسلامی جمہوریہ ایران ہے جس نے ہمیشہ مظلوم فلسطینی قوم کی ہمہ گیر حمایت کی ہے۔
https://taghribnews.com/vdcfcjdttw6dyma.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ