تاریخ شائع کریں2021 11 August گھنٹہ 15:58
خبر کا کوڈ : 514855

لاذقیہ بندرگاہ میں حادثے کا شکار ہونے والا بحری جہاز ایرانی نہیں

اس واقعے کے بعد بعض ذرائع ابلاغ نے یہ دعوا کیا تھا کہ یہ بحری جہاز ایران کا ہے اور صیہونی حکومت نے اس بحری جہاز کو نشانہ بنایا ہے، تاہم شامی ذرائع نے اسکی تردید کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ یہ بحری جہاز شام کا ہے اور اس میں ایک تعمیری عمل کے دوران آگ لگی ہے۔
لاذقیہ بندرگاہ میں حادثے کا شکار ہونے والا بحری جہاز ایرانی نہیں
شام کے ذرائع نے واضح کیا ہے کہ لاذقیہ بندرگاہ میں حادثے کا شکار ہونے والا بحری جہاز ایرانی نہیں ہے۔

شام کی لاذقیہ بندرگاہ پر لنگر انداز ایک بحری جہاز منگل کے روز آتشزدگی کا شکار ہو گیا۔

اس واقعے کے بعد بعض ذرائع ابلاغ نے یہ دعوا کیا تھا کہ یہ بحری جہاز ایران کا ہے اور صیہونی حکومت نے اس بحری جہاز کو نشانہ بنایا ہے، تاہم شامی ذرائع نے اسکی تردید کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ یہ بحری جہاز شام کا ہے اور اس میں ایک تعمیری عمل کے دوران آگ لگی ہے۔

لاذقیہ بندرگاہ کے ایک عہدے دار نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ بحری جہاز میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔

بعض ذرائع کے مطابق اس حادثے میں دو افراد زخم ہوئے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdchmknmm23nz6d.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ