تاریخ شائع کریں2021 14 August گھنٹہ 15:40
خبر کا کوڈ : 515141

یمنی عوام جارح سعودی اتحاد کو شکست دے گی

یمن کے مہاجرین کی مظلومیت، جنگ اور محاصرے سے کم تر نہیں ہے اس لئے کہ انھیں نہ فقط ان کے گھروں سے بے دخل کر دیا گیا ہے بلکہ ان کا ذریعہ معاش بھی ان سے چھن گیا ہے جو ان کے اموال کے غارت ہونے کا بھی باعث بنا ہے۔
یمنی عوام جارح سعودی اتحاد کو شکست دے گی
یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے مرکزی رہنما نے کہا ہے کہ یمنی عوام جارح سعودی اتحاد کو شکست دے گی ۔

ہمارے نمائندے کی آج کی رپورٹ کے مطابق یمن کی عوامی انقلابی تحریک انصاراللہ کے مرکزی رہنما محمد البخیتی نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھا کہ یمن کے مہاجرین کی مظلومیت، جنگ اور محاصرے سے کم تر نہیں ہے اس لئے کہ انھیں نہ فقط ان کے گھروں سے بے دخل کر دیا گیا ہے بلکہ ان کا ذریعہ معاش بھی ان سے چھن گیا ہے جو ان کے اموال کے غارت ہونے کا بھی باعث بنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یمنی سعودی عرب پر فتح حاصل کر لے گا اور جو یمنی اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں وہ جلد ہی اپنے گھروں کو لوٹ آئیں ‏ گے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے امریکہ ، متحدہ عرب امارات اور بعض دیگر ملکوں کے ساتھ مل کر مارچ دوہزار پندرہ سے یمن کو جنگ کا نشانہ بنانے کے علاوہ اس ملک کا زمینی، فضائی اور سمندری محاصرہ بھی کر رکھا ہے۔چھے سال سے زائد عرصے سے یمن کے خلاف جاری اس غیر قانونی جنگ اور سعودی جارحیت کے نتیجے میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں جبکہ لاکھوں لوگوں کو اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcgtn9nqak9qq4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ