تاریخ شائع کریں2021 31 August گھنٹہ 18:17
خبر کا کوڈ : 517216

صوبہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 12 دہشت گرد ہلاک

ترجمان سی ٹی ڈی (کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ) کوئٹہ کے مطابق ضلع مستونگ میں سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا جس میں دو طرفہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا، ہونے والی فائرنگ میں 11 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
صوبہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 12 دہشت گرد ہلاک
پاکستان کے صوبہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 12 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی (کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ) کوئٹہ کے مطابق ضلع مستونگ میں سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا جس میں دو طرفہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا، ہونے والی فائرنگ میں 11 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

ترجمان کے مطابق مبینہ دہشت گردوں کے زیر استعمال کمپاؤنڈ سے اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے جن کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

دوسری جانب جنوبی وزیرستان میں دیسی ساختہ بارودی سرنگ کے دھماکے میں 25 سالہ سپاہی جاں بحق ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث دہشت گردوں کو پکڑنے کے لیے سیکورٹی فورسز کی جانب سے علاقے کا محاصرہ کیا گیا، فائرنگ کے تبادلے میں فرار ہونے کی کوشش کرنے والا ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔
https://taghribnews.com/vdcb8zbs0rhb85p.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ