تاریخ شائع کریں2021 20 September گھنٹہ 17:22
خبر کا کوڈ : 519575

افغانستان میں تفرقہ پیدا کرنے والوں اور غیر ملکیوں کے ہاتھ کاٹ دیں گے

آوا نیوز ایجنسی کے مطابق مہاجر نے اتوار کو اپنے ایک بیان میں کہا کہ اگر امریکہ فوجی محاذ پر جنگ کے لئے اپنی بحریہ ،فضائیہ اور بری فوج کو افغانستان کے خلاف استعمال کیا تو سافٹ وار کے لئے اس نے چار سو ادارے بھی بنا رکھے تھے ۔
افغانستان میں تفرقہ پیدا کرنے والوں اور غیر ملکیوں کے ہاتھ کاٹ دیں گے
ہرات میں طالبان کے ڈپٹی گورنر نے کہا ہے کہ گزشتہ برسوں میں غیر ملکیوں نے افغانستان میں شیعہ سنی جھگڑا پیدا کرنے کی بہت کوشش کی لیکن ہم افغانستان میں تفرقہ پیدا کرنے والوں اور غیر ملکیوں کے ہاتھ کاٹ دیں گے  ۔

ہرات میں طالبان کے والی کے نائب شیر احمد عمار مہاجر نے افغانستان میں امریکہ کی منفی کردار کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے گزشتہ بیس برسوں کے دوران نہ صرف یہ کہ میدان جنگ میں ، جنگ کی بلکہ دوسرے میدانوں میں بھی وہ سافٹ وار میں بہت زیادہ سرگرم رہا ہے۔

آوا نیوز ایجنسی کے مطابق مہاجر نے اتوار کو اپنے ایک بیان میں کہا کہ اگر امریکہ فوجی محاذ پر جنگ کے لئے اپنی بحریہ ،فضائیہ اور بری فوج کو افغانستان کے خلاف استعمال کیا تو سافٹ وار کے لئے اس نے چار سو ادارے بھی بنا رکھے تھے ۔

ہرات کے نائب والی مہاجر نے کہا کہ گزشتہ برسوں کے دوران غیر ملکیوں نے ہمیں اپنے شیعہ بھائیوں سے دور کرنے کی بہت کوشش کی ، محرم سمیت ان کے پروگراموں پر حملے کئے گئے ، بہت سے بے گناہ بھائی بہنوں کو شہید کیا گيا تاکہ شیعہ سنی تفرقہ ہو جائے لیکن اسلامی امارت کی فتح کے بعد افغانستان میں ہمارے شیعہ بھائيوں کی عزاداری  زیادہ شاندار طریقے سے ہوئي اور ہم نے بھی ان پروگراموں میں شرکت کی  اور یہ ثابت کر دیا کہ ہم آپس میں بھائي بھائي ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان سے امریکہ کے جانے کے باوجود کچھ بت یہاں باقی ہیں جنہیں توڑنا ہوگا، جمہوریت کا بت، قومی، لسانی، مذہبی اور نسلی امتیازات کے بتوں کو توڑنا ہوگا ۔
https://taghribnews.com/vdcbz9bssrhb8sp.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ