جارح سعودی اتحاد کا یمن کے صوبہ صعدہ کے رہائشی علاقوں پر حملہ
جارح سعودی اتحاد نے یمن کے صوبہ صعدہ کے الرقو نامی علاقے پر راکٹ داغے اور گولہ باری کی جس کے نتیجے میں ایک یمنی شہری شہید اور 4 زخمی ہوئے
شیئرینگ :
جارح سعودی اتحاد نے شمالی یمن کے صوبہ صعدہ کے رہائشی علاقوں کو اپنےجارحانہ حملوں کا نشانہ بنایا ہے
العالم ٹی وی نے اعلان کیا ہے کہ جارح سعودی اتحاد نے یمن کے صوبہ صعدہ کے الرقو نامی علاقے پر راکٹ داغے اور گولہ باری کی جس کے نتیجے میں ایک یمنی شہری شہید اور 4 زخمی ہوئے۔ درایں اثنا یمنی فوج کے آپریشنل کمانڈ نے اعلان کیا ہے کہ جارح سعودی اتحاد اور ان کے زرخرید ایجنٹوں نے گذشتہ چوبیس گھنٹے میں 12مرتبہ مآرب کے رہائشی علاقوں پر بمباری کی۔
سعودی عرب امریکہ اور چند دیگر ممالک کی مدد سے مارچ دوہزار پندرہ سے یمن کو اپنی مسلسل جارحیت کا نشانہ بنائے ہوئے ہے ۔جارح سعودی اتحاد یمن پر حملوں کے ساتھ ہی اس ملک کا بری بحری اور فضائی محاصرہ بھی کئے ہوئے ہے تاہم یمنی عوام کی استقامت کے سبب اب تک اس کا کوئی مقصد پورا نہیں ہوا۔ یمن پر سعودی اتحاد کے حملوں اور ظالمانہ محاصرے کے نتیجے میں اب تک دسیوں ہزار بے گناہ یمنی شہری شہید ، لاکھوں زخمی اوردسیوں لاکھ دربدر اور بےگھر ہوچکے ہیں۔