تاریخ شائع کریں2021 18 October گھنٹہ 22:52
خبر کا کوڈ : 523168

سید حسن نصر اللہ کا عوام سے خطاب،بیروت کے علاقہ الطیونہ کے شہداء کو خراج عقیدت پیش

سید حسن نصر اللہ نے قندہار میں داعش دہشت گردوں کے مسجد فاطمیہ پر مجرمانہ اور دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ داعش دہشت گرد تنظیم خطے میں امریکہ اور اسرائیل کا ایک مضبوط بازو ہے داعش کو امریکہ نے دہشت گردی کے لئے ہی تشکیل دیا ہے۔
سید حسن نصر اللہ کا عوام سے خطاب،بیروت کے علاقہ الطیونہ کے شہداء کو خراج عقیدت پیش
حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے عوام سے خطاب میں بیروت کے علاقہ الطیونہ کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ لبنان کی ایک حزب خود کو عیسائیوں کا مدافع تصور کرتی ہے۔

حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے عید میلاد النبی (ص) کے موقع پر یمنی عوام کے عظیم اجتماع کیطرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم یمنی عوام کے عظیم الشان اجتماع پر فخر کرتے ہیں۔

سید حسن نصر اللہ نے قندہار میں داعش دہشت گردوں کے مسجد فاطمیہ پر مجرمانہ اور دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ داعش دہشت گرد تنظیم خطے میں امریکہ اور اسرائیل کا ایک مضبوط بازو ہے داعش کو امریکہ نے دہشت گردی کے لئے ہی تشکیل دیا ہے۔

حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے بیروت کے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لبنان کی ایک پارٹی ضاحیہ کے رہنے والوں کو اپنا دشمن سمجھتی ہے اور یہ حزب اپنے آّپ کو عیسائيوں کا مدافع تصور کرکے عیسائیوں میں تشویش پیدا کررہی ہے۔
https://taghribnews.com/vdcepx8nvjh8wzi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ