تاریخ شائع کریں2021 31 October گھنٹہ 23:01
خبر کا کوڈ : 525042

یمن کے صوبہ مآرب کی آزادی کے لئے شدید جنگ جاری ہے

گزشتہ بدھ کو یمنی فوج نے تیل کی دولت سے مالا مال صوبے کے جبل المراد علاقے پر پر امن طریقے سے کنٹرول حاصل کر لیا تھا کیونکہ سعودی حامی باغی جنگجو بغیر کسی لڑائی کے علاقے سے فرار ہوگئے تھے۔
یمن کے صوبہ مآرب کی آزادی کے لئے شدید جنگ جاری ہے
یمن کے صوبہ مآرب کی آزادی کے لئے شدید جنگ جاری ہے اور یمنی فوج اور رضاکار فورس کافی پیشرفت کر رہی ہے۔

صوبہ مآرب سعودی حامی باغیوں کا آخری گڑھ  ہے۔

گزشتہ بدھ کو یمنی فوج نے تیل کی دولت سے مالا مال صوبے کے جبل المراد علاقے پر پر امن طریقے سے کنٹرول حاصل کر لیا تھا کیونکہ سعودی حامی باغی جنگجو بغیر کسی لڑائی کے علاقے سے فرار ہوگئے تھے۔

جبل المراد پڑوسی ضلع الجوبہ کی آخری دفاعی لائن تھی، جس کی سرحد پر اس وقت لڑائی جاری ہے۔ اس کے بعد سے یمنی فوج کے جوان مآرب شہر کے قریب آگئے ہیں۔

یمنی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحیی السریع نے الجوبہ اور جبل المراد علاقوں پر فوج اور رضاکار فورس کے جوانوں کے کنٹرول کی تصدیق کی ہے۔

یحیی السریع کا کہنا ہے کہ مراد قبیلے نے جو کہ یمن کے طاقتور ترین قبائل میں سے ایک ہے، اس پیشرفت میں اہم کردار ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد مآرب شہر پر کنٹرول کرنا ہے جسے ہم نے محاصرے میں لے رکھا ہے اور ہم شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کا پورا خیال رکھے ہوئے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ مرابد قبیلے کے جنگجو اس سے قبل جبل المراد میں یمنی فوج کے خلاف لڑائی کی قیادت کر رہے تھے لیکن انہوں نے سعودی عرب کا ساتھ چھوڑ کر فوج کی حمایت شروع کر دی ہے۔
 
https://taghribnews.com/vdchkmnmi23nivd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ