افغٖانستان میں امریکہ میں 7 ارب ڈالر کا اسحلہ کیوں چھوڑ؟
ڈیموکریٹس کے قریبی ذرائع ابلاغ نے افغانستان پر امریکی قبضے کے 20 سال بعد باقی ماندہ فوجی سازوسامان کے بارے میں کانگریس کو امریکی محکمہ دفاع کی رپورٹ کی اطلاع دی ہے۔
شیئرینگ :
امریکہ نے افغانستان میں 7 ارب ڈالر کا فوجی ساز و سامان چھوڑا ہے۔
امریکی وزارت جنگ پینٹاگون کے مطابق امریکہ افغانستان میں تقریباً 7 ارب ڈالر کا فوجی ساز و سامان چھوڑ چکا ہے۔
فارس نیوز ایجنسی کے مطابق ڈیموکریٹس کے قریبی ذرائع ابلاغ نے افغانستان پر امریکی قبضے کے 20 سال بعد باقی ماندہ فوجی سازوسامان کے بارے میں کانگریس کو امریکی محکمہ دفاع کی رپورٹ کی اطلاع دی ہے۔
امریکی وزارت جنگ پینٹاگون کے حوالے سے سی این این نے بتایا کہ ملک چھوڑنے کے بعد سے تقریباً 7 ارب ڈالر مالیت کا امریکی فوجی ساز و سامان افغانستان میں پڑا ہے۔
سی این این کے مطابق ڈیموکریٹس کے قریبی میڈیا آؤٹ لیٹ نے امریکی محکمہ دفاع کی جانب سے امریکی کانگریس میں جمع کرائی گئی رپورٹ کو دیکھا ہے اور اس میں ذکر باتوں کو پڑھا ہے۔
امریکی چینل سی این این نے افغانستان سے امریکی فوجیوں کے انخلا کے بعد امریکی فوجی ساز و سامان کے باقی رہ جانے کے بارے میں اپنی خصوصی رپورٹ میں لکھا کہ یہ ساز و سامان اب ایک دشمن کے زیر کنٹرول ملک میں ہے جسے امریکہ گزشتہ دو دہائیوں سے نکالنے کی کوشش کر رہا ہے۔
کانگریس کو فراہم کی گئی پینٹاگون کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پینٹاگون کا ملک میں بچ جانے والے فوجی سازوسامان کو "بازیاب یا تباہ" کرنے کے لیے افغانستان واپس جانے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔
رپورٹ کے مطابق امریکہ نے 2005 سے اگست 2021 تک افغان فوج کو مجموعی طور پر 18.6 ارب ڈالر کا فوجی ساز و سامان فراہم کیا۔