آیت اللہ العظمی سید علی سیستانی شہید قاسم سلیمانی کو فتوحات کے کمانڈر کے نام سے یاد کرتے ہیں
جنگی سختیوں کے باوجود، شہید سردار سلیمانی جنگ کی قیادت کرنے سے کبھی پیچھے نہیں ہٹے اور یمن کو فراموش نہیں کیا، لہٰذا ہم شہید سلیمانی کے نمایاں کردار کو چند منٹوں میں بیان نہیں کر سکتے۔
شیئرینگ :
حشد الشعبی عراق کے نائب سربراہ ابو فدک نے کہا کہ شہید جنرل قاسم سلیمانی شب و روز داعشی دہشت گرد گروہوں کے خلاف میدان جنگ میں حاضر رہے اور آیت اللہ العظمی سید علی سیستانی نے انہیں شہید ابو مہدی المہندس کے ساتھ فتوحات کے کمانڈر کے نام سے یاد کرتے ہیں۔
انہوں نے شہدائے مقاومت شہید قاسم سلیمانی اور ان کے ہم رزم ساتھی شہید ابو مہدی المہندس کی تیسری برسی کے موقع پر تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ جنگی سختیوں کے باوجود، شہید سردار سلیمانی جنگ کی قیادت کرنے سے کبھی پیچھے نہیں ہٹے اور یمن کو فراموش نہیں کیا، لہٰذا ہم شہید سلیمانی کے نمایاں کردار کو چند منٹوں میں بیان نہیں کر سکتے۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...