تاریخ شائع کریں2023 11 January گھنٹہ 12:35
خبر کا کوڈ : 580064

ایران اور آذربائیجان کے درمیان غلط فہمیوں کو دور کرنے میں ہماری مدد ہوئی

اسلامی کونسل کے اسپیکر کا دورہ ترکی اور ان کی ترکی میں موجودگی اور اے پی اے میں شرکت؛ پارلیمانی سفارت کاری کے ذریعے ملک کے سفارتی اہداف کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔
ایران اور آذربائیجان کے درمیان غلط فہمیوں کو دور کرنے میں ہماری مدد ہوئی
 ایرانی زویر خارجہ نے کہا کہ ایران، ترکی اور جمہوریہ آذربائیجان کی پارلیمنٹ کے اسپیکروں کے سہ فریقی اجلاس میں اسلامی کونسل کے اسپیکر کی موجودگی سے تہران اور باکو کے درمیان غلط فہمیوں کو دور کرنے میں بہت اچھی کامیابیاں حاصل ہوئیں اور اچھے اقدامات کیے گئے۔

"حسین امیرعبداللیہان" نے اسلامی کونسل کے اسپیکر کے دورہ ترکی اور ایشیائی ممالک کی پارلیمانوں کی جنرل اسمبلی کے 13ویں اجلاس میں شرکت کی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے پارلیمانی سفارت کاری بالخصوص قائدین کی سطح پر کواہم صلاحیتوں میں سے ایک قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی کونسل کے اسپیکر کا دورہ ترکی اور ان کی ترکی میں موجودگی اور اے پی اے میں شرکت؛ پارلیمانی سفارت کاری کے ذریعے ملک کے سفارتی اہداف کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ قالیباف نے اسپیکرز کے سہ فریقی اجلاس میں بھی شرکت کی۔ ایران، ترکی اور جمہوریہ آذربائیجان کی پارلیمانوں نے بہت اچھے نتائج حاصل کیے اور ایران اور جمہوریہ آذربائیجان کے درمیان غلط فہمیوں کو دور کرنے میں ہماری مدد ہوئی اور اچھے اقدامات کیے گئے۔

امیر عبداللہیان نے اسپیکر کے دورہ ترکی کی ایک اور کامیابی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ قفقاز کے حوالے سے علاقائی اقدامات بھی ان موضوعات میں شامل تھے جن پر اس سفر میں گفتگو ہوئی اور میری رائے میں یہ سب پارلیمنٹ کے صدور کی سطح پر پارلیمنٹ کی بہت اچھی کامیابیوں میں سے ایک ہے اور میں اس کیلئے قالیباف کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
https://taghribnews.com/vdccexqp02bq4x8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ