تاریخ شائع کریں2023 7 May گھنٹہ 14:52
خبر کا کوڈ : 592658

برطانوی بادشاہ کی تاج پوشی کے دن مظاہرہ،مخالفین کی پکڑ دھکڑ عروج پر

پولیس نے اس سے قبل برطانوی بادشاہ کی تاج پوشی کے دن، مخالفین کو مظاہروں کی اجازت دے رکھی تھی تاہم پریس ایسوسیئیشن کے مطابق، اب تک چھے جمہوریت پسند کارکنوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ پولیس حکام ان گرفتاریوں کے بارے میں وضاحت دینے سے گریز کر رہے ہیں ۔ 
برطانوی بادشاہ کی تاج پوشی کے دن مظاہرہ،مخالفین کی پکڑ دھکڑ عروج پر
برطانیہ میں کنگ چارلز کی تاج پوشی سے قبل سلطنتی نظام کے مخالفین کی پکڑ دھکڑ عروج پر پہنچ چکی ہے۔

پولیس نے اس سے قبل برطانوی بادشاہ کی تاج پوشی کے دن، مخالفین کو مظاہروں کی اجازت دے رکھی تھی تاہم پریس ایسوسیئیشن کے مطابق، اب تک چھے جمہوریت پسند کارکنوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ پولیس حکام ان گرفتاریوں کے بارے میں وضاحت دینے سے گریز کر رہے ہیں ۔ 

قابل ذکر ہے کہ ایلیزبیتھ دوم کی موت سے ان کے بیٹے چارلز، بالاخر چوہتر سال کی عمر میں تخت سلطنت تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئے ہیں ۔  برطانیہ میں کی گئی پولنگ کے نتائج سے معلوم ہوا ہے کہ اٹھاون فیصد برطانوی شہری سلطنتی نظام کے مخالف ہیں اور اکیاون فیصد کا خیال ہے کہ تاج و تخت کے اخراجات برطانوی عوام کی جیب سے حاصل کرنے پر پابندی عائد ہونی چاہئے۔

https://taghribnews.com/vdcenw8nvjh8opi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ