ایران کے نائب وزیر خارجہ کا ٹیلیفون پر ہالینڈ میں اپنے ہم منصب سے رابطہ
اس بات چیت میں باقری کنی نے دونوں ملکوں کے تاریخی تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایران اور ہالینڈ کے درمیان تعلقات کو باہمی اتفاق رائے سے مزید فروغ دیا جاسکنا ہے۔
شیئرینگ :
ایران کے نائب وزیر خارجہ علی باقری کنی نے ٹیلیفون پر ہالینڈ میں اپنے ہم منصب مارسل ڈیفنک سے اسلامی جمہوریہ ایران اور ہالینڈ کے درمیان تعلقات کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
اس بات چیت میں باقری کنی نے دونوں ملکوں کے تاریخی تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایران اور ہالینڈ کے درمیان تعلقات کو باہمی اتفاق رائے سے مزید فروغ دیا جاسکنا ہے۔
انہوں نے کہا: اگرچہ دونوں ممالک کے نقطہ نظر میں اختلاف ہو سکتا ہے لیکن اسلامی جمہوریہ ایران مذاکرات پر یقین رکھتا ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ بات چیت کے ذریعے غلط فہمیوں کو دور کیا جاسکتا ہے۔
ہالینڈ کے نائب وزیر خارجہ نے دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا: اگرچہ سفارت کاری تمام مسائل کو حل نہیں کرتی لیکن اس سے غلط فہمیوں کو دور کیا جا سکتا ہے۔
اس بات چیت میں دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کی تازہ ترین صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔