تاریخ شائع کریں2023 13 September گھنٹہ 14:13
خبر کا کوڈ : 606835

حمید رضا دھقانی کی قطر کے وزیر خارجہ محمود الخلیفی سے ملاقات

قطر کے وزیر خارجہ سے ملاقات کے بعد ایران کے سفیر نے ایران اور امریکہ کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کو حتمی شکل دینے کا اعلان کیا اور اس عمل کو تیز کرنے میں دوحہ کے کردار کو سراہا۔

حمید رضا دھقانی نے قطر کے وزیر خارجہ محمود الخلیفی سے ملاقات کے بارے میں اپنے سوشل میڈیا ہینڈل پر لکھا کہ اس ملاقات میں قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے حوالے سے قطر کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ انہوں نے لکھا کہ دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے میں قطر کے کردار کو سراہا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔

ارنا کے مطابق گزشتہ ماہ 10 اگست کو ایران اور امریکہ نے قیدیوں کے تبادلے پر اتفاق کیا تھا۔

اس معاہدے کے مطابق امریکہ میں قید 5 ایرانی قیدیوں کا تبادلہ ایران میں قید 5 امریکی قیدیوں سے کیا جائے گا اور جنوبی کوریا میں ایران کے منجمد اثاثوں کو فری کیا جائے گا۔
https://taghribnews.com/vdchx-n-m23nv6d.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ