تہران و واشنگٹن حالیہ معاہدے کے بعد ایران کے معاملے پر عالمی برادری کی زیادہ توجہ ہوئي ہے
انہوں نے کہا: قطر، علاقے میں ایٹمی اسلحے کے خلاف ہے اور ان تمام حکومتوں کے پاس سے اس قسم کے اسلحے کے خاتمے پر زور دیتا ہے جن کے پاس یہ ہتھیار ہیں جن میں سر فہرست اسرائیل ہے۔
شیئرینگ :
قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران و امریکہ کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے حالیہ معاہدے کے بعد ایران کے معاملے پر عالمی برادری کی زیادہ توجہ ہوئي ہے جس سے نئے معاہدے اور علاقے میں کشیدگی میں کمی کا امکان بڑھ گيا ہے۔
قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے کہا: ایٹمی معاملے پر اختلافات پر توجہ کے بجائے چھوٹے چھوٹے اختلافات پر توجہ دینے پر اتفاق رائے کے لئے قطر میں ان معاملات پر مذاکرات کے لئے موقع فراہم کیا گیا جس کی وجہ سے ایک انسانی معاہدے تک رسائي آسان ہوئی اور ہم اس سلسلے میں مستقبل میں اچھی تبدیلیوں کی امید رکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا: قطر، علاقے میں ایٹمی اسلحے کے خلاف ہے اور ان تمام حکومتوں کے پاس سے اس قسم کے اسلحے کے خاتمے پر زور دیتا ہے جن کے پاس یہ ہتھیار ہیں جن میں سر فہرست اسرائیل ہے۔
اس سے پہلے قطر کے وزیر خارجہ نے بھی سی این این سے ایک گفتگو میں کہا تھا کہ تہران و واشنگٹن کے درمیان قیدیوں کے تبادلے سے ایٹمی معاملے میں مکمل اتفاق رائے کا ماحول بہتر ہوا ہے۔
تقریب خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستانی صوبے خیبر پختونخواہ کے سرحدی علاقے پاراچنار میں دہشت گردوں مسافروں کے قافلے پر حملہ کرکے 42 افراد کو شہید کردیا ...