تاریخ شائع کریں2023 2 October گھنٹہ 14:52
خبر کا کوڈ : 609620
حجت الاسلام و المسلمین سید حسن خمینی

ہمیں چاہئے کہ شخصی، قومی حتیٰ کے ملی منفعتوں کو بھی وحدت جیسی بڑی منفعت کی راہ میں رکاوٹ نہ بننے دیں

وحدت کے دشمن خود مذاہب کے اندر موجود ہیں۔ وحدت کے مخالفین خود مختلف مذاہب کے اندر موجود ہیں ۔ مگر یہ تو ہوگا کیونکہ کونسی ایسی حقیقت ہے جس کے دشمن نہ ہوں؟ اور کونسا ایسا راستہ ہے جس میں مشکلات نہ ہوں؟
ہمیں چاہئے کہ شخصی، قومی حتیٰ کے ملی منفعتوں کو بھی وحدت جیسی بڑی منفعت کی راہ میں رکاوٹ نہ بننے دیں
حجت الاسلام و المسلمین سید حسن خمینی نے کہا ہے کہ ہمیں چاہئے کہ اپنے شخصی ، قومی حتیٰ کہ ملی  فائدوں کو بھی وحدت جیسی عظیم منفعت کی راہ میں رکاوٹ نہ بننے  دیں۔

تقریب نیوز کے مطابق سید حسن خمینی نے ۳۷ویں وحدت اسلامی کانفرنس کے مہمانوں کے امام خمینیؒ سے تجدید عہد کے مراسم میں شرکت کی اور مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ایک وقت تھا کہ ہمیں وحدت کے موضوع پر گفتگو کرنے کی ضرورت تھی مگر ہم نے اب اتنی ترقی کر لی ہے ہمیں اس کی ضرورت نہیں کہ وحدت کی ضرورت پر تاکید  کریں۔

انہوںنے مزید کہا کہ ہم اس منزل پر آچکے ہیں کہ اب کسی کو بھی وحدت کی ضرورت پر کسی قسم کا کوئی شک نہیں رہا ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم سوچیں جس طرح سے وحدت کو رو بہ عمل ہونا چاہئے تھا وہ کیوں واقع نہیں ہوئی؟

انہوں نے کہا وحدت اور اتحاد دو طرفہ راستہ ہے اور ایسا نہیں ہے کوئی کسی دوسرے میں منحل ہوجائے۔ وحدت کے لئے اس کی دونوں اطراف کو تیاری کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ  حکمران، علما اور دانشمندوں کو جس طرح وحدت کے لئے قدم بڑھانا چاہئے تھا وہ کیوں نہیں بڑھا رہے؟  اس سوال کا جواب یہ ہے کہ ممکن ہے کہ ہر ایک کی اپنی منفعتیں ہوں جو وحدت کے لئے خطرناک ہوں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ آج وحدت کے لئے سب کو کوشش کرنے کی ضرورت ہے۔ ہمیں چاہئے کہ اپنے شخصی ، قومی حتیٰ کہ ملی  فائدوں کو بھی وحدت جیسی عظیم منفعت کی راہ میں رکاوٹ نہ بننے  دیں۔

انہوں نے کہا کہ وحدت کے دشمن خود مذاہب کے اندر موجود ہیں۔ وحدت کے مخالفین خود مختلف مذاہب کے اندر موجود ہیں ۔ مگر یہ تو ہوگا کیونکہ کونسی ایسی حقیقت ہے جس کے دشمن نہ ہوں؟ اور کونسا ایسا راستہ ہے جس میں مشکلات نہ ہوں؟

انہوں نے کہا کہ آج ہمیں وحدت کی راہ میں پائی جانی والی رکاوٹوں پر گفتگو کی ضرورت ہے اور ہمیں اس کا دھیان رکھنے کی ضرورت ہے کہ دشمن ہمارے درمیان نفوذ نہ کر جائے۔ اگر ہم ان اختلافات اور موانع کو جو وحدت کے راستے کی رکاوٹ ہیں سب سے پہلے اپنے وجود سے دور کر لیں تو یقینا ہم نے رسول خداﷺ کی چاہت کے مطابق عمل کیا ہے
 
 
 
https://taghribnews.com/vdccioqex2bqxe8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ