تاریخ شائع کریں2024 5 March گھنٹہ 21:20
خبر کا کوڈ : 627341

غزہ میں نسل کشی میں تعاون پر آسٹریلوی وزیراعظم پر عالمی عدالت میں کیس

ایک سو سے زائد آسٹریلوی وکلاء اور بیرسٹروں کی توثیق کے ساتھ 92 صفحات پر مشتمل دستاویز گزشتہ روز انٹر نیشنل کرمنل کورٹ (آئی سی سی) کے پراسیکیوٹر کریم خان کے دفتر میں جمع کرائی گئی۔
آسٹریلوی وکلا کی ٹیم نے آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیز کی غزہ میں جاری نسل کشی میں معاون ہونے کے الزام میں انکے خلاف عالمی فوجداری عدالت سے رجوع کرلیا۔ 

ایک سو سے زائد آسٹریلوی وکلاء اور بیرسٹروں کی توثیق کے ساتھ 92 صفحات پر مشتمل دستاویز گزشتہ روز انٹر نیشنل کرمنل کورٹ (آئی سی سی) کے پراسیکیوٹر کریم خان کے دفتر میں جمع کرائی گئی۔

آئی سی سی میں جمع کرائی گئی دستاویز میں کہا گیا ہے کہ آسٹریلیا، اسرائیل کو فوجی امداد فراہم کر رہا ہے، جبکہ دفاعی برآمدات بھی منظور کی جاچکی ہے۔

دستاویز میں آسٹریلیا کی جانب سے اقوام متحدہ کے امدادی ادارے انروا کو 6 ملین ڈالر امداد منجمد کیے جانے کے معاملے کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

عالمی فوجداری عدالت میں مقدمہ دائر کرنے والی آسٹریلوی ٹیم برچ گرو لیگل کا کہنا ہے کہ غزہ کی صورتحال میں مسٹر البانی کے مبینہ طور پر ملوث ہونے اور انفرادی مجرمانہ ذمہ داری کا مشاہدہ اور اسے دستاویز کرنے میں 10ماہ لگے۔

آسٹریلوی وزیراعظم نے مقدمے کو مسترد کر دیا، انکا کہنا تھا کہ یہ مقدمہ غلط معلومات پر مبنی ہے۔ قانونی ٹیم کی کوئی ساکھ نہیں۔ انتھونی البانیز مغربی ملکوں کے پہلے اتحادی رہنما ہیں جنہیں آئی سی سی کو ریفر کیا گیا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcc0mqes2bqi18.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ