تاریخ شائع کریں2024 23 March گھنٹہ 16:55
خبر کا کوڈ : 629243

مریکی قرارداد صہیونی اہداف کو مدنظر رکھتے ہوئے پیش کی گئی تھی

فلسطینی مقاومتی تنظیم حماس نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکہ کی جانب سے پیش ہونے والی قرارداد ویٹو ہونے کا خیر مقدم کیا ہے۔
مریکی قرارداد صہیونی اہداف کو مدنظر رکھتے ہوئے پیش کی گئی تھی
حماس نے اقوام متحدہ میں امریکی قرارداد ویٹو ہونے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی قرارداد صہیونی اہداف کو مدنظر رکھتے ہوئے پیش کی گئی تھی۔

فلسطینی مقاومتی تنظیم حماس نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکہ کی جانب سے پیش ہونے والی قرارداد ویٹو ہونے کا خیر مقدم کیا ہے۔

تنظیم نے کہا کہ امریکہ نے عالمی برادری کو گمراہ کرنے کی کوشش کی تھی تاکہ غزہ میں مذموم صہیونی مقاصد کو آگے بڑھایا جائے۔ امریکہ غزہ میں صہیونی حکومت کے مظالم پر پردہ ڈالنا چاہتا ہے۔

فلسطینی تنظیم نے کہا کہ روس، چین اور الجزائر نے صہیونی حکومت کی حمایت پر مبنی امریکی قرارداد کے خلاف ووٹ دیا۔ ان ممالک نے گذشتہ پانچ مہینے کے دوران جوبائیڈن انتظامیہ کی جانب سے صہیونی مظالم کی حمایت کے خلاف اپنی رائے کا اظہار کیا جوکہ قابل قدر ہے۔

دراین اثناء عرب ممالک نے گذشتہ روز ایک اجلاس میں غزہ میں جنگ بندی اور فلسطینیوں کے لئے فوری امداد رسانی پر تاکید کی ہے۔
https://taghribnews.com/vdcfj1dvmw6d00a.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ