فلسطین حامی کیلی فورنیا کے سانتا کروز یونیورسٹی کے طلباء کو پولیس نے گرفتار کرلیا
اے بی سی نیوز کے مطابق، پولیس کے متعدد مراکز سے بھیجے گئے مسلح افسروں نے دھرنا دینے والے فلسطین حامی طلبا کے خیموں پر دھاوا بول دیا اور 80 کو گرفتار کرلیا۔
شیئرینگ :
ریاست کیلی فورنیا کے سانتا کروز یونیورسٹی کے نائب سربراہ اسکاٹ ہرنانڈیز جیسن نے ایک باضابطہ بیان جاری کرکے اعلان کیا ہے کہ پولیس افسروں نے فلسطین کی حمایت میں دھرنا دینے والے طلبا کو گرفتار کرلیا ہے۔
اے بی سی نیوز کے مطابق، پولیس کے متعدد مراکز سے بھیجے گئے مسلح افسروں نے دھرنا دینے والے فلسطین حامی طلبا کے خیموں پر دھاوا بول دیا اور 80 کو گرفتار کرلیا۔
اس بیان مین درج ہے کہ پولیس افسروں نے ان تمام رکاوٹوں کو بھی توڑ دیا جو طلبا نے اپنی حفاظت کے لئے کھڑی کر رکھی تھیں۔
رپورٹ کے مطابق، فلسطین حامی طلبا کو کئی ہفتوں سے دھرنا ختم کرنے کی دھمکیاں مل رہی تھیں۔
چشم دید گواہوں کے مطابق، زیادہ تر طلبا یا تو گرفتار کیے جا چکے ہیں یا پھر انہیں دھرنا ختم کرنے پر مجبور کر دیا گیا ہے۔
فلسطین حامی طلبا صیہونیوں سے وابستہ مراکز اور کمپنیوں سے تعلقات منقطع کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں تاہم صیہونیوں کے اثر و رسوخ کے نتیجے میں انہیں آئرن فسٹ کا سامنا کرنا پڑا ہے۔