تاریخ شائع کریں2024 30 June گھنٹہ 15:16
خبر کا کوڈ : 641000

کراچی میں غزہ میں جنگ بندی اور فلسطین کے حق میں عوامی ریلی

ریلی کے شرکاء کے ہاتھوں میں فلسطین کے جھنڈے تھے۔ زندگی کے ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے ریلی میں شریک تھے۔
کراچی میں غزہ میں جنگ بندی اور فلسطین کے حق میں عوامی ریلی
پاکستان کے سب سے بڑے اور تجارتی شہر کراچی میں غزہ میں جنگ بندی اور فلسطین کے حق میں عوامی ریلی نکالی گئی۔

ریلی کے شرکاء کے ہاتھوں میں فلسطین کے جھنڈے تھے۔ زندگی کے ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے ریلی میں شریک تھے۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق ریلی کے شرکاء صہیونی حکومت کی غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی اور مظلوم عوام پر جارحیت کے خلاف نعرے بازی کررہے تھے۔

شرکاء کے ہاتھوں میں پلے کارڈ تھے جن پر نتن ہاہو کے خلاف اور جنگ بندی کے حق میں نعرے درج تھے۔

یاد رہے کہ غزہ میں اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں پر مظالم کے بعد پوری دنیا میں مظاہرے ہورہے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcaw6niw49nyw1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ