تاریخ شائع کریں2024 5 July گھنٹہ 15:12
خبر کا کوڈ : 641560

محمد مخبرکی شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے موقع پر چین کے صدر سے ملاقات

شی جن پنگ نے بھی اس ملاقات میں زور دیا کہ  اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تعلقات  میں توسیع کی چین کی پالیسی بیرونی عوامل سے متاثر نہیں ہوگي ۔
محمد مخبرکی شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے موقع پر چین کے صدر سے ملاقات
اسلامی جمہوریہ ایران کے قائم مقام صدر نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور چین کے تعلقات اسٹریٹجک اور باہمی مفادات اور احترام پر مبنی ہیں۔

محمد مخبر نے جمعرات کو شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے موقع پر چین کے صدر شی جن پنگ کے ساتھ ملاقات کے دوران کہا: ایران اور چین کے تعلقات اسٹریٹجک اور باہمی مفادات اور باہمی احترام پر مبنی ہیں۔ دونوں ممالک کے رہنما اقتصادی، تجارتی اور توانائی کے شعبوں میں باہمی تعاون کو جاری رکھنے اور  اس میں فروغ کے لیے پرعزم ہیں۔

شی جن پنگ نے بھی اس ملاقات میں زور دیا کہ  اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تعلقات  میں توسیع کی چین کی پالیسی بیرونی عوامل سے متاثر نہیں ہوگي ۔

 اس سے قبل ایران کے قائم مقام صدر محمد مخبر نے صدر ولادیمیر پوتن سے ملاقات اور گفتگو کی تھی۔

انہوں نے پوتین  کے ساتھ ملاقات میں  کہا تھا کہ  اسلامی جمہوریہ ایران اور روس کے درمیان اسٹریٹجک تعلقات نے یک طرفہ رویہ پر مبنی غیر منصفانہ نظام کو چلینج کیا ہے۔

شنگھائی تعاون تنظیم کا 24 واں سربراہی اجلاس جمعرات کو قزاقستان کے دارالحکومت آستانہ میں منعقد ہوا۔
https://taghribnews.com/vdcb08b0grhbasp.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ