تاریخ شائع کریں2024 27 August گھنٹہ 16:46
خبر کا کوڈ : 647752

سید عمار حکیم اور ایران کی پارلیمنٹ کے سابق سربراہ علی لاریجانی کی ملاقات

عراق کی قومی حکمت پارٹی کے سربراہ نے جنگ کو روکنے کے لیے عالمی برادری کی ذمہ داری پر زور دیتے ہوئے خطے اور دنیا پر اس جنگ کے نتائج کے بارے میں خبردار کیا۔
سید عمار حکیم اور ایران کی پارلیمنٹ کے سابق سربراہ علی لاریجانی کی ملاقات
عراق کی قومی حکمت پارٹی کے سربراہ سید عمار حکیم اور ایران کی پارلیمنٹ کے سابق سربراہ علی لاریجانی نے خطے کی صورت حال اور ایران عراق تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔

بغداد میں عراق کی قومی حکمت موومنٹ کے دفتر میں ایران کی پارلیمنٹ کے سابق سربراہ علی لاریجانی سے ہونے والی ملاقات میں حکیم نے اربعین حسینی کی زیارت کے ایران اور عراق کی دو قوموں اور اقوام عالم پر اثرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اربعین پر لاکھوں زائرین کی میزبانی پر مراجع عظام، عوام، حکومت، سماجی کارکنوں اور موکبوں کی کاوشوں کو سراہا۔

اس ملاقات میں دونوں رہنماوں نے خطے کی سیاسی صورت حال اور عراق اور ایران کے باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔

عمار الحکیم نے فلسطینی عوام کی مزاحمت کو سراہتے ہوئے غزہ میں جنگ کے خاتمے اور پناہ گزینوں کی اپنے علاقوں کی طرف واپسی کا مطالبہ کیا۔

عراق کی قومی حکمت پارٹی کے سربراہ نے جنگ کو روکنے کے لیے عالمی برادری کی ذمہ داری پر زور دیتے ہوئے خطے اور دنیا پر اس جنگ کے نتائج کے بارے میں خبردار کیا۔
https://taghribnews.com/vdcam0niu49ny01.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ