تاریخ شائع کریں2024 28 August گھنٹہ 16:35
خبر کا کوڈ : 647873

ایران اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ نے ٹیلی فونک بات چیت

اسلامی جمہوریہ ایران اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ نے ٹیلی فونک بات چیت کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو وسعت دینے کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔
ایران اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ نے ٹیلی فونک بات چیت
ایران اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ نے ٹیلی فونک بات چیت کے دوران باہمی تعلقات کی توسیع پر زور دیا۔

اسلامی جمہوریہ ایران اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ نے ٹیلی فونک بات چیت کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو وسعت دینے کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے منگل کی رات اپنے اماراتی ہم منصب شیخ عبداللہ بن زید النہیان کے ساتھ فون پر بات چیت کی۔

اس دوران اماراتی وزیر خارجہ نے عراقچی کو ایران کے وزیر خارجہ منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس مشن میں کامیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

عبد اللہ بن زید النہیان نے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کی ترقی کے ساتھ ساتھ علاقائی تعاون کو جاری رکھنے کی اپنے ملک کی خواہش کا ذکر کرتے ہوئے نئے دور میں تہران اور ابوظہبی کے درمیان تعاون کو مزید وسعت دینے پر زور دیا۔

اس دوران ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے اماراتی ہم منصب کا شکریہ ادا کیا اور انہیں متحدہ عرب امارات کے نائب وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی۔

 فریقین نے معیشت، قونصلر امور اور سیکورٹی سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کی ترقی کے لیے بات چیت جاری رکھنے پر بھی زور دیا۔
https://taghribnews.com/vdceff8pxjh8evi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ