تاریخ شائع کریں2024 29 August گھنٹہ 15:16
خبر کا کوڈ : 647945

عراق کی اسلامی استقامتی تحریک کا مقبوضہ فلسطین کے صنعتی شہر حیفا کے بجلی گھر پر ڈرون حملہ

عراق کی اسلامی استقامتی تحریک کے بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں مظلوم فلسطینی عوام، عورتوں، بچوں اور سن رسیدہ افراد پر غاصب صیہونی فوجیوں کے وحشیانہ حملوں کے جواب میں ہمارے مجاہدین نے جمعرات کی صبح حیفا کے النون تافور صنعتی بجلی گھر پر ڈرون حملہ کیا ہے۔
عراق کی اسلامی استقامتی تحریک کا مقبوضہ فلسطین کے صنعتی شہر حیفا کے بجلی گھر پر ڈرون حملہ
عراق کی اسلامی استقامتی تحریک نے غاصب صیہونی حکومت کے ٹھکانوں پر اپنے حملوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے مقبوضہ فلسطین کے صنعتی شہر حیفا کے بجلی گھر پر ڈرون حملہ کیا ہے

عراق کی اسلامی استقامتی تحریک نے اعلان کیا ہے کہ اس نے مقبوضہ فلسطین کے صنعتی شہر حیفا کے النون تافور  صنعتی بجلی گھر پر حملہ کیا ہے۔

عراق کی اسلامی استقامتی تحریک کے بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں مظلوم فلسطینی عوام، عورتوں، بچوں اور سن رسیدہ افراد پر غاصب صیہونی فوجیوں کے وحشیانہ حملوں کے جواب میں ہمارے مجاہدین نے جمعرات کی صبح حیفا کے النون تافور صنعتی بجلی گھر پر ڈرون حملہ کیا ہے۔

عراق کی اسلامی استقامتی تحریک نے اسی کے ساتھ اعلان کیا ہے کہ صیہونی دشمن کے اسٹریٹیجک اور فوجی مراکز پر اس کے حملے جاری رہیں گے۔

عراق کی اسلامی استقامتی تحریک نے پیر کو بھی حیفا میں ایک انتہائی اہم مرکز پر ڈرون حملہ کیا تھا۔
https://taghribnews.com/vdceef8pnjh8eoi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ