تاریخ شائع کریں2024 30 August گھنٹہ 15:48
خبر کا کوڈ : 648009

دشمن کے اسٹیلتھ طیاروں کا میلوں دور سے پتہ لگانے کی صلاحیت رکھتے ہیں

جنرل علی رضا صباحی فرد کا کہنا تھا کہ " ایئر ڈیفنس فورس نے اپنی فضائی دفاعی صلاحیتوں کو اپ گریڈ کیا ہے، ہم دیگر خطرات سے لاعلم نہیں ہیں اور صہیونی حکومت (اسرائيل) پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔"
دشمن کے اسٹیلتھ طیاروں کا میلوں دور سے پتہ لگانے کی صلاحیت رکھتے ہیں
آرمی ایئر ڈیفنس فورس کے کمانڈر نے کہا ہے کہ "ہم نے اپنی تمام دفاعی ضروریات خود پوری کر رہے ہیں اور دشمن کے اسٹیلتھ طیاروں کا میلوں دور سے پتہ لگانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

یہ بات انہوں نے آج تہران کی مرکزی نماز جمعہ کے خطبوں سے قبل نمازیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

جنرل علی رضا صباحی فرد کا کہنا تھا کہ " ایئر ڈیفنس فورس نے اپنی فضائی دفاعی صلاحیتوں کو اپ گریڈ کیا ہے، ہم دیگر خطرات سے لاعلم نہیں ہیں اور صہیونی حکومت (اسرائيل) پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔"

انہوں نے کہا کہ ایئر ڈیفنس فورس پوری طرح خود کفیل ہے  اور عسکری توانائی اور تیاری کی اعلی سطح پر ہے۔

ایئر ڈیفنس فورس کے کمانڈر نے بتایا کہ کنٹرول سسٹموں، مختلف قسم کے ریڈاروں ، ڈرون طیاروں نیز الیکٹرانک  اور سائبر جنگ کے وسائل کی تیاری میں ہم پوری طرح خود کفیل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنی تمام ضروریات کو ڈیزائن اور تیار کرنے میں کامیاب رہے ہیں اور دشمن کے کسی بھی اسٹیلتھ طیارے  کا میلوں دور سے سراغ لگانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

آرمی ایئر ڈیفنس فورس کے کمانڈر نے مزید کہا کہ ایئر ڈیفنس فورس میزائل، ریڈار اور انفارمیشن سسٹم سمیت اپنی ضروریات کی تکمیل کے لیے دنیا کے کسی بھی ملک سے وابستہ نہیں ہے جبکہ ہائبرڈ جنگ کا بہترین سسٹم بھی ہم نے خود ڈیزائن اور تیار کرلیا ہے۔  
https://taghribnews.com/vdcgz793yak9tz4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ