تاریخ شائع کریں2024 30 August گھنٹہ 15:54
خبر کا کوڈ : 648011

ایرانی وزیر خارجہ کی خلیج فارس تعاون کونسل کے سیکریٹری جنرل سے ٹیلی فون پر بات چیت

سید عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ ایران اور خلیج فارس تعاون کونسل کے مابین تعلقات کو باہمی تفہیم اور تعاون کے ایک نئے مرحلے میں داخل ہونا چاہئے۔
ایرانی وزیر خارجہ کی خلیج فارس تعاون کونسل کے سیکریٹری جنرل سے ٹیلی فون پر بات چیت
ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا کہ تہران خلیج تعاون کونسل اور اس کے رکن ممالک کے ساتھ دوستانہ اور برادرانہ تعلقات کو فروغ دینے میں دلچسپی رکھتا ہے۔

 وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے یہ بات خلیج فارس تعاون کونسل کے سیکریٹری جنرل شیخ جاسم محمد البدیوی سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

سید عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ ایران اور خلیج فارس تعاون کونسل کے مابین تعلقات کو باہمی تفہیم اور تعاون کے ایک نئے مرحلے میں داخل ہونا چاہئے۔

شیخ جاسم محمد البدیوی نے اس موقع پر وزیر خارجہ کی حیثیت سے سید عباس عراقچی کوان کے انتخاب پر مبارکباد پیش کی اور اسلامی جمہوریہ ایران اور خلیج فارسی کونسل کے درمیان  تعاون کو آگے بڑھانے کا عزم ظاہر کیا۔

خلیج فارس تعاون کونسل کے سیکریٹری جنرل نے خطے میں امن و استحکام کے قیام کے حوالے سے اسلامی جمہوریہ ایران کے کردار کو انتہائي اہم قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ خلیج فارس تعاون کونسل کے رکن ممالک خطے  کو درپیش بڑے چیلنجوں سے نمٹنے کے بارے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ صلاح و مشورے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcjvoemvuqexyz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ