تاریخ شائع کریں2024 30 August گھنٹہ 16:56
خبر کا کوڈ : 648013

شنگھائی تعاون تنظیم کے نیشنل کوآرڈینیٹرس کا پہلا اجلاس چین کی صدارت میں منعقد

شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ملکوں کے نیشنل کوآرڈینیٹرس کا اجلاس 26 سے 29 اگست تک چین کے شہر چنگ داؤ میں منعقد ہوا  
شنگھائی تعاون تنظیم کے نیشنل کوآرڈینیٹرس کا پہلا اجلاس چین کی صدارت میں منعقد
شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ملکوں کے نیشنل کوآرڈینیٹرس کا اجلاس 26 سے 29 اگست تک چین کے شہر چنگ داؤ میں منعقد ہوا  

شنگھائی تعاون تنظیم کے نیشنل کوآرڈینیٹرس کا پہلا اجلاس چین کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں ایران نے بھی شرکت کی ۔

 یاد رہے کہ چین اس وقت شنگھائی تعاون تنظیم کا صدر ہے۔

چین کے شہر چنگ داؤ میں شنگھائی تعاون تنظیم کے کوآرڈینیٹرس کے پہلے اجلاس میں ایران کے نیشنل کورآرڈینیٹر مہرداد کیائی اور علی نعمتی نے  شرکت کی جو اس تنظیم میں ایران کے مستقل مندوب ہیں ۔

اس اجلاس میں دو ہزار چوبیس اور دوہزار پچیس کے لئے، تنظیم کے پروگراموں کے جائزہ لیا گیا۔

اسی طرح شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن دس ملکوں کے مندوبین نے تنظیم کے گزشتہ سربراہی اجلاس کے فیصلوں پر عمل درآمد کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا۔

اس اجلاس میں اسی طرح پاکستان میں رکن ملکوں کی حکومتوں کے سربراہوں(وزرائے اعظیم)  کے اجلاس نیز رکن ملکوں کے درمیان علمی، سیاسی، تجارتی ، اقتصادی ، ثقافتی اور نیز انسان دوستی کے شعبوں میں تعاون کا جائزہ بھی لیا گیا۔  

اجلاس کے اختتام پر مندوبین نے چین اور شنگھائی تعاون تنظیم کے باہمی تعاون سے منعقدہ  نمائش کا معائنہ  بھی کیا۔
https://taghribnews.com/vdcb8wb0frhbagp.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ