تاریخ شائع کریں2024 1 September گھنٹہ 14:48
خبر کا کوڈ : 648258

سرگئی لاؤروف:اسرائیلی حکومت علاقے میں پیدا ہونے والے حالات سے غلط فائدہ اٹھانا چاہتی ہے

روس کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ اس وقت صرف تل ابیب کی حکومت ہے جو ایران اور اسرائیل کے درمیان ایک ایسی بڑی جنگ چاہتی ہے جس میں پڑوسی ممالک بھی شامل ہوں۔
سرگئی لاؤروف:اسرائیلی حکومت علاقے میں پیدا ہونے والے حالات سے غلط فائدہ اٹھانا چاہتی ہے
روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف نے کہا ہے کہ تہران میں حماس کے پولٹ بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کو شہید کرنے پر مبنی دہشت گردانہ حملہ ایران کو مشتعل کرنے کے لئے تھا لیکن تہران اشتعال انگیز اقدامات کے زیر اثر کبھی نہیں آئے گا۔

روس کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ اس وقت صرف تل ابیب کی حکومت ہے جو ایران اور اسرائیل کے درمیان ایک ایسی بڑی جنگ چاہتی ہے جس میں پڑوسی ممالک بھی شامل ہوں۔

 اس رپورٹ کے مطابق سرگئی لاؤروف نے کہا کہ  یہ بات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے کہ  اسرائیلی حکومت علاقے میں پیدا ہونے والے حالات سے غلط فائدہ اٹھانا چاہتی ہے۔  

روسی وزیرخارجہ نے کہا کہ تہران میں اسماعیل ہنیہ کو شہید کرنے پر مبنی دہشت گردانہ اقدام کا مقصد بھی  ایران کو مشتعل کرنا تھا۔   

انھوں نے کہا کہ مغربی ممالک بھی ایران کو مشتعل کررہے ہیں لیکن ایران ان کے اشتعال انگیز اقدامات کے سامنے کبھی نہیں جھکے گا اور وہ کسی بڑی جنگ میں قدم نہیں رکھنا چاہتا۔

 روسی وزير خارجہ نے اسی طرح انقرہ دمشق روابط کو معمول پر لانے کی کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ  ممکن ہے کہ روس ، ایران اور ترکیہ اس سلسلے میں مستقبل قریب میں میٹنگ کریں ۔
https://taghribnews.com/vdccp4qe42bq0i8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ