ایران ایئر ڈیفنس فورس دنیا کے جدید ترین دفاعی نظاموں سے بہتر ہیں
آج ایئر ڈیفنس فورس کے پاس موجود تمام آلات ملک کے اندر ایرانی ماہرین نے بنائے ہیں اور یہ دنیا کے جدید ترین دفاعی نظاموں سے بہتر ہیں۔
شیئرینگ :
اسلامی جمہوریہ ایران کی فضائی دفاعی فورس کے کمانڈر نے کہا کہ ہماری طاقتور فضائی دفاعی فورس دشمن کی کسی بھی ممکنہ جارحیت کو پسپا کرنے اور اس کا مقابلہ کرنے کی طاقت رکھتی ہے۔
بریگیڈیئر جنرل علی رضا صباحی فرد نے اتوار کے روز اسلامی جمہوریہ کے بانی امام خمينى کے نظریات کے ساتھ ایئر ڈیفنس فورس کے کمانڈروں اور ملازمین کی تجدید بیعت کی تقریب کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج ایئر ڈیفنس فورس کے پاس موجود تمام آلات ملک کے اندر ایرانی ماہرین نے بنائے ہیں اور یہ دنیا کے جدید ترین دفاعی نظاموں سے بہتر ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا دفاعی سازوسامان موجودہ خطرات کی بنیاد پر بنایا گیا ہے اور ہم موجودہ خطرات سے بھی پوری طرح آگاہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم پوری تیاری کی حالت میں ہیں اور کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے۔
سید عبدالملک الحوثی نے یمن میں 21 ستمبر کے انقلاب کی سالگرہ اور الاقصی طوفان آپریشن سے متعلق کے بارے میں کہا کہ یمن کے انقلاب سے سب سے زیادہ نقصان امریکہ کو ہوا ...