تاریخ شائع کریں2024 6 September گھنٹہ 19:19
خبر کا کوڈ : 648674
یمن کی تحریک انصار اللہ کے سربراہ عبدالملک الحوثی

عرب ممالک دشمن کی خوشنودی حاصل کرنا چاہتے ہیں

یمن کی تحریک انصار اللہ کے سربراہ عبدالملک الحوثی نے اپنے خطاب میں تاکید کی کہ مسلمانوں کو پیغمبر اکرم (ص) کی شخصیت کو نمونہ عمل بنانے کی ضرورت ہے۔ پیغمبر اسلام اور قرآن کے درمیان دوری کی آج مسلمان اس صورتحال سے دوچار ہوگئے ہیں۔
عرب ممالک دشمن کی خوشنودی حاصل کرنا چاہتے ہیں
یمنی تنظیم انصار اللہ کے سربراہ نے غزہ میں صہیونی جارحیت پر بعض عرب ممالک کی خاموشی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عرب ممالک دشمن کی خوشنودی حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

یمن کی تحریک انصار اللہ کے سربراہ عبدالملک الحوثی نے اپنے خطاب میں تاکید کی کہ مسلمانوں کو پیغمبر اکرم (ص) کی شخصیت کو نمونہ عمل بنانے کی ضرورت ہے۔ پیغمبر اسلام اور قرآن کے درمیان دوری کی آج مسلمان اس صورتحال سے دوچار ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں مسلمان وحشیانہ حملوں اور نسل کشی کا شکار ہورہے ہیں اور اس ظلم نے غیر مسلموں کا بھی ضمیر بیدار کردیا ہے۔

انصار اللہ کے سربراہ نے مزید کہا کہ بعض ممالک اور صیہونی دشمنوں کا باہمی تعاون سب کے سامنے آ گیا ہے جو کہ نہایت ہی ذلت آمیز ہے۔ امت مسلمہ جہاد کے جذبے سے عاری ہوچکی ہے۔ جذبہ جہاد کا یہ فقدان امت اسلامیہ کے لیے حقیقی خطرہ ہے۔

الحوثی نے کہا کہ عرب ممالک کسی قسم کا ردعمل ظاہر کئے بغیر صہیونی حکومت کے مظالم کا نظارہ کررہے ہیں۔ اگر امت مسلمہ جہاد کا جذبہ کھودے تو اپنی عزت اور آزادی سے بھی محروم ہوجائے گی۔

انہوں نے کہا کہ بعض عرب ممالک دشمن کی خوشنودی حاصل کرنے کے خواہشمند ہیں تاکہ اس کے بدلے ان کی حمایت حاصل کرسکیں۔

انصار اللہ کے سربراہ نے کہا کہ دشمن پر بیلسٹک اور کروز میزائل سے حملے جاری ہیں۔ سمندری کاروائیوں میں اہم کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔ دشمن کے خلاف نئی ٹیکنالوجی استعمال کرکے دنیا کو حیران کردیں گے۔
https://taghribnews.com/vdcefv8pejh8epi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ