تاریخ شائع کریں2024 13 September گھنٹہ 15:15
خبر کا کوڈ : 649575

2023 سے اب تک بحیرہ احمر میں یمنی افواج کی کاروائی میں 80 اسرائیلی بحری جہازوں پر حملہ

 نومبر 2023 سے اب تک بحیرہ احمر میں یمنی افوج کے ڈرون اور میزائلی حملوں میں صیہونی حکومت سے تعلق رکھنے والے 80 سے زائد بحری جہازوں کو نقصان پہنچ چکا ہے۔
2023 سے اب تک بحیرہ احمر میں یمنی افواج کی کاروائی میں 80 اسرائیلی بحری جہازوں پر حملہ
میڈیا ذرائع نے بتایا ہے کہ نومبر 2023 سے اب تک بحیرہ احمر میں یمنی افواج کی کارروائیوں میں غاصب صیہونی حکومت سے متعلق 80 بحری جہازوں کو نقصان پہنچ چکا ہے۔

 اس رپورٹ کے مطابق بحیرہ احمر میں فلسطین کی حمایت میں یمنی افواج کی کارروائیوں میں  غاصب صیہونی حکومت کے دو بحری جہاز غرق ہوچکے ہیں جبکہ ایک جہاز کو ضبط کر لیا گیا ہے۔

یمن کی مسلح افواج نے گزشتہ چند مہینوں کے دوران بحیرہ احمر، بحر ہند اور باب المندب میں غاصب صیہونی حکومت کے بحری جہازوں کے ساتھ ہی دیگر ملکوں کو ان بحری جہازوں کو بھی نشانہ بنایا ہے جو اس غاصب حکومت کے لئے سامان لے کر مقبوضہ فلسطین کی بندرگاہوں کی طرف جارہے تھے۔

  یاد رہے کہ یمن کی مسلح افواج نے اعلان کررکھا ہے کہ جب تک غزہ پر غاصب صیہونی حکومت کے حملوں کا سلسلہ اور مظلوم فلسطینی عوام کا قتل عام  بند نہیں ہوجاتا، اس وقت تک بحیرہ احمر میں غاصب صیہونی حکومت اوراس کے حامی اتحاد کے  بحری جہازوں پر ہمارے حملے بھی جاری رہیں گے۔

 امریکا اور برطانیہ اب تک غاصب صیہونی حکومت کی حمایت میں کئی بار یمن کے مختلف شہروں اورعلاقوں پر حملے کرچکے ہیں لیکن بحیرہ احمر میں غاصب صیہونی حکومت کا سمندری محاصرہ توڑنے میں کامیاب نہیں ہوسکے ہیں۔  
https://taghribnews.com/vdcfe1dvtw6djta.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ